معیشت اور کاروبار

پاکستان اور ہنگری کے مابین ٹیکس کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے معاہدے پر دستخط

پاکستان اور ہنگری نے ٹیکس کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے منگل کو یہاں معاہدے پر دستخط کردیئے

اس ضمن میں فیڈرل بیوروآف ریونیو (ایف بی آر) کے ہیڈکوارٹر میں تقریب میں منعقد ہوئی ۔ ہنگری کی حکومت کی طرف سے پاکستان میں ہنگری کے سفیرزابواستوان اور ایف بی آر کے ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے معاہدے پر دستخط کئے۔

معاہدے کے تحت پاکستان اور ہنگری دہرے ٹیکسیشن اور آمدنی پر ٹیکسز سے بچائو کی روک تھام کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے ۔دونوں ممالک نے معلومات کے تبادلہ کے آرٹیکل میں تبدیلی کی ہے تاکہ مْعاہدے کے تحت ٹیکس معاملات سے متعلق انتظامی تَعاون کو جَدید معیار کے مْطابق بنایا جا سکے۔

مْعاہدے کا آرٹیکل 27 معلومات کے تَبادلہ سے متعلق ہے۔ اس تبدیلی سے معلومات کے تبادلہ کے آرٹیکل کے تحت دستخط کنندہ فریقین اْن معلومات کا تبادلہ کریں گے جس کے باعث دونوں ممالک اپنے بنکوں اور فنانشل اداروں کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کا تبادلہ کر سکیں گے، دْونوں مْمالک اس آرٹیکل میں کی جانے والی تبدیلی کے تِحت ایک دوسرے سے ہر طرح کی معلومات کا تَبادلہ کَر سکیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button