کرکٹ

کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا

کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔

 شیڈول کے مطابق لیگ میں مجموعی طور پر 60میچز شیڈول ہیں جبکہ افتتاحی میچ 3 دسمبر کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرزاورمیلبورن رینی گیڈز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 دوسرے مرحلے میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ہوگا، ہر ٹیم میں 2 غیر ملکی کرکٹرز کو شامل کئے جانے کا امکان ہے  ۔

 کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ویمنز لیگ کے میچز 17 اکتوبرسے انتیس نومبر تک کھیلے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق بیگ بیش لیگ کا فائنل 6 فروری کو ہوگا ۔

منتظمین کی جانب سے میچز کے دوران کویڈ 19 ایس او پیز پرمکمل عمل کروانے کا دعوی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی کی طرف سے آسٹریلیا میں اکتوبر، نومبرمیں شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے التواکا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button