کرکٹ

کاشف بھٹی کو کورونا وائرس ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد پاکستان اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر باولر کاشف بھٹی کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

کاشف بھٹی کا انگلینڈ پہنچے کے بعد کورونا ٹیسٹ لیا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد انہیں وورسٹر میں الگ تھلگ رکھا گیا تھا، کاشف بھٹی پاکستانی کھلاڑیوں کے تیسرے بیج کا حصہ تھے۔

کاشف بھٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پروٹوکول کے مطابق دو مرتبہ کورونا وائرس ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی اس کے بعد وہ عمران خان سینئر، حیدر علی اور مساجر ملنگ علی کے ساتھ 8 جون کو انگلینڈ کے لئے روانہ ہوئے تھے جہاں ان تمام کرکٹرز کی کووڈ 19 ٹیسٹنگ ہوئی اور اس دوران کاشف بھٹی کا کویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا جس کے باعث انہیں دیگر اسکواڈ سے الگ کر دیا گیا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق ایک پاکستان کھلاڑی کو اسکواڈ میں شمولیت کی اجازت دے دی گئی ہے، کھلاڑی کو احتیاطی طور پر سیلف آئسولیشن کی مدت پوری کرنے پر اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دی گئی۔

بورڈ کے مطابق کھلاڑی کا اب دوسرا ٹیسٹ منفی آ چکا ہے، کھلاڑی اب اسکواڈ کے دوسرے اراکین کے لئے خطرہ نہیں ہے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کا کہنا ہے کہ پہلی انفیکشن کی باقیات کے سبب کھلاڑی کا ایک ٹیسٹ مثبت آیا تھا، پبلک ہیلتھ اور ایک وائرالوجسٹ کی ہدایت پر کھلاڑی کو سیلف آئسولیشن میں رکھا گیا تھا

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button