معیشت اور کاروبار

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سونا ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، فی تولی سونا 50 روپے اضافے سے ایک لاکھ 9 ہزار تین سو پچاس روپے کا ہوگیا ہے جبکہ دس گرام سونا 43 روپے کے اضافے سے 93750 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر اضافے سے 1806 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونےکی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 9 ہزار تین سو پچاس روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 93 ہزار 750 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button