پاکستان میں آج مزید 1565 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 1565 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 264662 تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 1565 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 889 ، اسلام آباد میں 72 ، پنجاب میں 328 ، خیبرپختونخوا میں 196 ، بلوچستان میں 12 ، گلگت بلتستان میں 41 اور آزاد کشمیر میں 27 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 113007 ، بلوچستان میں 11436 ، خیبرپختونخوا میں 32086 ،اسلام آباد میں 1849 ، گلگت بلتستان میں 1849 ، پنجاب میں 89793 اور آزاد کشمیر میں 1915 مریض موجود ہے۔
یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 889 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 113007 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب آزاد کشمیر میں 27 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 1915 ہوگئی ہے۔
اسی عرصے میں ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 328 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں مجموعی تعداد 89793 ہو گئی جبکہ محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں 196 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 32086 ہوگئی ہے۔







