کرونا سے صحتیابی کےبعد اداکارہ روبینہ اشرف گھر پہنچ گئیں

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ روبینہ اشرف کرونا وائرس صحت یابی کے بعد گھر پہنچ گئی ہے ۔اداکارہ روبینہ اشرف گھر پہنچنے کے بعد خوشی کا اظہار کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر روبینہ اشرف کی بیٹی منا طارق نے اپنی والدہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی شیئر کی گئی۔تصویر شئیر کرتے ہوئے منا طارق نے لکھا کہ یہ سب اس مسکان کے لیے جس کے بارے میں میں نے سوچا تھا کہ شاید میں اسے کبھی نہ دیکھ پاؤں اور ان ہاتھوں کے لیے جن کے بارے میں میں نے سوچا کہ میں انھیں شاید اب کبھی نہ چوم پاؤں۔
انہوں نے لکھا کہ میری والدہ جو ایک ماہ تک کورونا وائرس سے لڑتی رہیں اور اس سے صحتیاب ہوکر دوبارہ ہمارے درمیان ہیںروبینہ اشرف کی بیٹی نے لکھا کہ میں نے روزانہ اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مجھے میری سب سے بہترین چیز دوبارہ لوٹادیں۔انہوں نے لکھا کہ اس وقت نے مجھے نہ صرف یہ سکھایا کہ میں ان کا زیادہ خیال رکھوں بلکہ اس نے مجھے یہ احساس بھی کروادیا کہ میں ان کے بغیر کچھ بھی نہیں۔منا نے لکھا کہ یہ تصویر ان لوگوں کے لیے جنہوں نے میری والدہ کے لیے دعائیں کیں ان کی خیریت دریافت کرنے لیے پیغامات بھیجےاپنی پوسٹ کے آخر میں انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ روبینہ اشرف کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔واضح رہے کہ لیجنڈی اداکارہ 3 جون کو کرونا وائرس کا شکار ہوگئی تھیں، جس کے بعد انھوں نے خود کر گھر ہی میں قرنطینہ کرلیا تھا۔







