علاقائی

پاکستان میں پاراچنار شہر میں دھماکہ، 20 زخمی

پاکستان کے خیبر پختونخوا صوبہ کے پاراچنار شہر میں جمعرات کو ہوئے دھماکہ میں کم از کم 20 لوگ زخمی ہوگئے۔ دھماکہ کا واقعہ شہر کے توری بازار میں ہوا۔ تمام زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

ایک پولیس افسر کے حوالے سے مقامی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک سبزی کی گاڑی میں طاقتور دھماکہ خیز مادہ (آئی ای ڈی) لگایا گیا تھا جس کے دھماکہ کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔پولیس اور سلامتی دستوں کے جوانوں نے پورے علاقہ کا محاصرہ کررکھا ہے اور انسداد بم دستہ جائے وقوع اور آس پاس کے علاقوں میں کسی دیگر آئی ای ڈی کو چھپائے جانے کے اندیشہ کے پیش نظر چھان بین کررہا ہے۔

اسپتال کے ذرائع کے مطابق ایک بچے سمیت 20 لوگ زخمی ہیں جن کا علاج کیا جارہاہے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے۔

Show More
Back to top button