علاقائی

خیبرپختونخوا میں دنیا کی سب سے بلند اور طویل فاصلے تک کیبل کار کی منصوبہ بندی

خیبر پختونخوا میں دنیا کی سب سے اونچی اور طویل فاصلے تک کیبل کار چلے گی، جس پر خیبرپختونخوا حکومت کام کررہی ہے, اپر دیر سے لوئر چترال تک 14 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ کیبل کار کمراٹ اپر دیر سے مداکلشٹ لوئرچترال تک تعمیر کی جائے گی جس کی کُل لمبائی 14 کلومیٹر ہوگی۔

خیبر پختونخوا حکومت نے اپر دیر سے لوئر چترال کیبل کار منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا اجلاس میں کیبل کار منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں منصوبے کی فیزیبلٹی اسٹڈی اور انجینئرنگ ڈیزائن پرکام شروع کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے, منصوبہ 32 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا جس کی فیزیبلٹی اسٹڈی 5 سے 6 ماہ میں مکمل ہوگی۔

https://youtu.be/Nk0w4Hg1BTE
نوٹ: یہ سرکاری ویڈیو نہیں ہے

Show More
Back to top button