اسکول اور کالیجز

حکومت اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی: شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت ستمبر کے پہلے ہفتے میں اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کو صرف 15 ستمبر سے قبل اپنے اساتذہ اور انتظامی عملے کو فون کرنے کی اجازت ہوگی تاہم حتمی فیصلہ آنے تک سرکاری اسکولوں کو اپنے عملے کو فون کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں کو جب بھی دوبارہ کھولنے کی اجازت دے جائے گی اس حوالے سے ایس او پیز پر سختی سے عمل در آمد کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ اسکولوں اور کالجوں میں بیٹھنے کے لیے مناسب فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا، کلاس رومز کو مزید حصوں میں بانٹنے اور شفٹوں میں طلباء کو بلانے جیسے سخت مگر ضروری اقدامات لازمی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم طلبا کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکنہ امکان پر غور کر رہے ہیں۔ ہم اس طرح کی چیزوں کو اپنانے کی کوشش کریں گے کہ آیا اس بار سالانہ امتحانات ہوں یا ملتوی کردیئے جائیں۔

Show More
Back to top button