میٹرو پولیٹن
کراچی میں گلبہار تھانے پر کریکر حملہ

کراچی کے علاقے گلبہار میں گلبہار تھانے پر نامعلوم افراد نے کریکر حملہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلبہار میں گلبہار تھانے پر نامعلوم افراد کریکر پھینک کر فرار ہوگئے۔کریکر بم پھٹ نہیں سکا ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع واردات پر پہنچ گئی ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے ڈی ایس پی گلبہار کے دفتر پر کریکر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے تمام تر ضروری پولیس اقدامات اور ملوث ملزمان کے خلاف پولیس کارروائی سے متعلق تفصیلات فی الفور طلب کرلی ہیں۔







