سائنس اور ٹیکنالوجی

اسپیس ایکس کا پہلا خلائی مشن مکمل، خلا باز واپس زمین پر پہنچ گئے

امریکی کمپنی اسپیس ایکس کے 2 امریکی خلا باز خلا کامیاب خلائی مشن کے بعد سے زمین پر بحفاظت واپس پہنچ گئے۔

غیر ملکی  خبررساں ادارے کے مطابق امریکی نجی خلائی کمپنی ‘اسپیس ایکس’ کے پہلے خلائی جہاز کا مشن مکمل کر کے دو امریکی خلا نورد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے واپس زمین پر پہنچ گئے۔

اسپیس ایکس کے خلائی جہاز ’’ڈریگون کیپسول‘‘ کا مشن مئی میں شروع ہوا تھا جو اب کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔

ڈریگون کیپسول خلیج میکسیکو میں اُترا اور مشن کنٹرول روم سے خلابازوں کو “گھر واپسی مبارک ہو” کا پیغام پہنچایا گیا۔

امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک بھی ان لمحات کو دیکھنے کے لیے کنٹرول روم میں موجود رہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلائی مشن مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکی خلا نوردوں کی زمین پرکامیاب واپسی قابل تحسین ہے۔

خیال  رہے کہ اس سے  45 برس قبل ایک اپولو خلا گاڑی نے بحرالکاہل میں لینڈ کیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button