فن اور فنکار

حمزہ علی عباسی نے اپنے نومولود بیٹے کی تصویر شئیر کردی

حمزہ علی عباسی نے اپنے نومولود بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کی تصویر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل ایپ انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی نے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نام ’ محمد مصطفی عباسی‘ لکھا اور ساتھ محبت کا اظہار  بھی کیا ۔

https://www.instagram.com/p/CDbAdR3AWAT/?utm_source=ig_web_copy_link

اس سے قبل حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بچے کے ہاتھ کے ساتھ اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش 30 جولائی کو ہوئی تھی۔

https://www.instagram.com/p/CDZvotsjDlk/?utm_source=ig_web_copy_link

حمزہ عباسی کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ’اللہ نے مجھے اور نیمل کو بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کی نعمت سے نوازا ہے۔

واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل گزشتہ سال 25 اگست کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

ایک تبصرہ

Back to top button