کرکٹ

پہلا ٹیسٹ: پاکستان کو دوسرا نقصان، اظہر علی صفر پر آؤٹ

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہو گیا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے اوپننگ کے لیے شان مسعود اور عابد علی کو میدان میں اتارا تھا لیکن عابد علی جوفرا آرچر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 37 گیندوں پر 16 رنز بنائے۔

عابد علی کی جگہ کپتان اظہر علی میدان میں آئے جو ایک اوور میں کوئی رن بنائے بغیر کرس ووکس کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

کھانے کے وقفے تک شان مسعود اور بابر اعظم کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان نے اب تک 25 اوورز میں 53 رنز بنائے ہیں۔

ٹیسٹ کے آغاز سے قبل کورونا وائرس کی عالمی وباء سے متاثرہ افراد کو  خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

ٹاس جیتنے کے بعد کپتان اظہر علی نے کہا کہ ’ہم دو اسپنرز اور تین فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں اور شاداب خان بحیثیت آل راؤنڈ کھیل رہے ہیں۔

اظہر علی نے کہا کہ ’ہم نے سیریز کے لیے اچھی تیاری کی ہے اور سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔‘

اس میچ کے لیے پاکستانی 16رکنی ٹیم جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں اظہر علی (کپتان)، بابر اعظم، عابد علی، اسد شفیق، فواد عالم، امام الحق، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، سرفراز احمد شاداب خان، شاہین شاہ، شان مسعود سہیل خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلش سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

جوروٹ (کپتان)، جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچ، ڈومینک بیس، اسٹیورٹ براڈ، روری برنس، جوز بٹلر، اولی پوپ، ڈوم سبلے، بین اسٹوکس، کرس ووکس۔

جیمز بریسے، بین فوکس، زیک کرالر، ڈین لارنس، سیم کرن اور مارک وڈ کو ریزر کھلاڑیوں کے طور پر رکھا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button