معیشت اور کاروبار

ملک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 18.56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

 ملک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 18.56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2019-20ء میں آئی ٹی خدمات کی برآمدات سے ملک کو1302.73 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا جو مالی سال 2018-19ء کے مقابلے میں 18.56 فیصد زیادہ ہے، مالی سال 2018-19ء میں آئی ٹی خدمات کی برمدات سے ملک کو 1098.794 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

کمپوٹرسروسز کی برآمدات میں اضافہ کی شرح 20.91 فیصد رہی، گزشتہ مالی سال میں کمپوٹرسروسز کی برآمدات سے ملک کو 998.630 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، پیوستہ مالی سال میں کمپوٹرسروسز کی برآمدات سے ملک کو 825.900 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

سافٹ وئیر کنسلٹنسی خدمات کی برآمدات میں اضافہ کی شرح 14.75 ملین ڈالررہی۔ گزشتہ مالی سال میں اس شعبہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو 376.07 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔ پیوستہ مالی سال میں اس شعبہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو327.72 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

ہارڈ وئیر کنسلٹنسی خدمات کی برآمدات سے گزشتہ مالی سال کے دوران 1.919 ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایا گیا جوپیوستہ مالی سال کے مقابلہ میں 17.43 فیصد کم ہے۔ پیوستہ مالی سال میں ہارڈ وئیر کنسلٹنسی خدمات کی برآمدات سے ملک کو2.32 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ اسی طرح مرمت وبحالی خدمات کی برآمدات میں 72.04 فیصد کمی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button