مختصر تحریریں
سیاہ رنگ

کتنا خاص ہوتا ہے یہ رنگ۔
چھا جانے والا۔
سب کچھ اپنے اندر چھپا لینے والا۔
کوئی داغ نظر نہیں آتا اس پر۔
لیکن سیاہی کی یہ لپیٹ بہت بری ہوتی ہے۔
چاہے وہ کپڑوں پہ ہو یا دلوں پہ۔
سیاہ دل کے لوگ بھی بہت خاص ہوتے ہیں۔
سب کچھ اپنے اندر ہی چھپا لیتے ہیں…..
زخموں کے داغ چھپاتے چھپاتے اپنا دل سیاہ کر بیٹھتے ہیں۔
رشتے، دوست، احساس سب کچھ کھو دیتے ہیں۔
بالکل تہی دامن۔
خالی کشکول میں سکہ پھینکنے جیسی ہنسی ہوتی ہے انکی…..
تمہیں کبھی سیاہ دل ملے تو اسکی سیاہی سے نفرت مت کرنا۔
کہیں یہ سیاہی تمہیں اپنی لپیٹ میں نہ لے لے۔
اسکے زخموں کو سننا……
اسکی ہنسی میں اسکی آہوں کو سننا .. ?
