پاکستانی اداکارہ آمنہ شیخ نے سعودی شہری سے شادی کرلی

پاکستانی اداکارہ آمنہ شیخ نے سعودی شہری عمر فاروقی سے شادی کرلی ، دونوں کی شادی کی تصاویر بھی سامنے آگئیں ۔
ہیلتھ فیشن ڈیسک کے مطابق ہفتہ کی صبح آمنہ شیخ نے اپنی زندگی کے نئے فیصلے کا اعلان کیا، اور ذرائع نے بتایا کہ آمنہ شیخ نے کوڈڈ مائنڈز کے بانی اور انٹرنیٹ جینئس عمر فاروقی سے شادی کی اور آمنہ کے قریبی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ پہلی شادی سے چار سالہ بیٹی کی والدہ نے عمر فاروقی سے شادی کرلی
ادکارہ نے سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 187 بھی شیئر کی۔
منیبہ مزاری نے آمنہ شیخ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے لیے بہت سا پیار اور ڈھیروں دعائیں دیں جبکہ دیگر ساتھی فنکار بھی اداکارہ کو نئی زندگی کی شروعات کرنے پر مبارکباد دے رہے ہیں اور ساتھ ہی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ محب مرزا اور آمنہ شیخ کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی اور گزشتہ برس محب مرزا نے ایک پروگرام میں اس کی تصدیق کی تھی۔
محب مرزا اور آمنہ شیخ نے 2005 میں شادی کی تھی اور شادی کے 10 برس بعد اگست 2015 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
محب مرزا نے ٹی وی شو میں میزبان کے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئےتصدیق کی تھی کہ وہ اپنی اہلیہ سے الگ ہوگئے ہیں۔
تاہم محب مرزا نے آمنہ شیخ سے علیحدگی سے متعلق کوئی تفصیل نہیں بتائی تھی اور کہا تھا کہ اب وہ ساتھ نہیں رہتے۔







