فن اور فنکار

پاکستانی اداکارہ آمنہ شیخ نے سعودی شہری سے شادی کرلی

 پاکستانی اداکارہ آمنہ شیخ نے سعودی شہری عمر فاروقی سے شادی کرلی ، دونوں کی شادی کی تصاویر بھی سامنے آگئیں ۔ 

https://www.instagram.com/p/CDnjumah_1R/?utm_source=ig_web_copy_link

ہیلتھ فیشن ڈیسک کے مطابق  ہفتہ کی صبح آمنہ شیخ نے اپنی زندگی کے نئے فیصلے کا اعلان کیا، اور ذرائع نے بتایا کہ آمنہ شیخ نے کوڈڈ مائنڈز کے بانی اور انٹرنیٹ جینئس عمر فاروقی سے شادی کی  اور آمنہ کے قریبی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ پہلی شادی سے چار سالہ بیٹی کی والدہ نے عمر فاروقی سے شادی کرلی 

https://www.instagram.com/p/CDqFkANB4eo/?utm_source=ig_web_copy_link
https://www.instagram.com/p/CDqFxAxB_6h/?utm_source=ig_web_copy_link

ادکارہ نے سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 187 بھی شیئر کی۔

https://www.instagram.com/p/CDqFqywBGoe/?utm_source=ig_web_copy_link

منیبہ مزاری نے آمنہ شیخ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے لیے بہت سا پیار اور ڈھیروں دعائیں  دیں  جبکہ  دیگر ساتھی فنکار بھی اداکارہ کو نئی زندگی کی شروعات کرنے پر مبارکباد دے رہے ہیں اور ساتھ ہی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

This image has an empty alt attribute; its file name is muneeba-mazari.png

خیال رہے کہ محب مرزا اور آمنہ شیخ کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی اور گزشتہ برس محب مرزا نے ایک پروگرام میں اس کی تصدیق کی تھی۔

محب مرزا اور آمنہ شیخ نے 2005 میں شادی کی تھی اور شادی کے 10 برس بعد اگست 2015 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

محب مرزا نے ٹی وی شو میں میزبان کے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئےتصدیق کی تھی کہ وہ اپنی اہلیہ سے الگ ہوگئے ہیں۔

تاہم محب مرزا نے آمنہ شیخ سے علیحدگی سے متعلق کوئی تفصیل نہیں بتائی تھی اور کہا تھا کہ اب وہ ساتھ نہیں رہتے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button