تعلیمی خبریںمیٹرو پولیٹن

15 اگست سے ملک بھر کے پرائیویٹ اسکولز کھولنے کا اعلان

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے 15 اگست سے ملک بھر کے اسکولز کھولنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن  کے صدر کاشف مرزا کی زیر صدارت  300 سے زائد رجسٹرڈ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز، مدارس، پیف، پیما، فنی تعلیمی اداروں واکیڈمیز کی مشترکہ پریس کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق 15  اگست سے ملک بھرکے تمام اسکولز کھولنے کا اعلان  کیا گیا ہے۔ 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پرملک بھر کے اسکولز میں پرچم کشائی کی تقاریب کی جائیں گی۔

اسکولز کھولنے والے اداروں کو قانونی تحفظ دینے کے لیے لیگل سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، رکاوٹوں کی صورت میں لانگ مارچ  کیا جائے گا۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے کہا کہ  چیف جسٹس پاکستان، آرمی چیف، وزیر اعظم، وزرائے اعلیٰ، گورنرز، این سی او سی سے اپیل کہ 15 اگست سے کورونا ضابطہ کار کے تحت دیگر شعبہ جات کی طرح باقاعدہ طور پر اسکولز کھولے جائیں۔

کاشف مرزا نے کہا کہ گیلپ سروے کے مطابق 73% والدین نے اسکولز کھولنی کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکولز، پیف، پیما، دیگرتعلیمی اداروںواکیڈمیزکا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔ بندش سے 50% ادارے مکمل بند، 10 لاکھ بے روزگار ہوجائیں گے۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر شعبہ تعلیم کو تباہ کر رہی ہے، چائلڈلیبر رجحان میں خطرناک اضافہ ہواہے۔

کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ امیروں کی اولاد کے لیے گھر میں ٹیوٹر اورعام انسان کا بچہ تعلیم سے محروم کیوں؟ آن لائن تعلیم اورتعلیم گھر ٹی وی ایک فلاپ ڈرامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین، برازیل، اسپین، انگلینڈ سمیت کورونا سے شدید متاثرممالک میں تعلیمی ادارے کھلے ہیں، تو پاکستانی بچے تعلیم سے محروم کیوں؟

صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کا کہنا تھا کہ اسکولز کی ٹائمنگ صبح 7 تا 10 اور2شفٹ میں، مرحلہ وار سماجی فاصلے کو برقرار رکھ کے کلاسز جاری رکھی جا سکتی ہیں۔

کاشف مرزا نے کہا کہ  ٹیچرز کی تنخواہیں اور90 فیصد اسکولزکی عمارتوں  کے کرائےفکسُ ہیں۔ وزیراعظم ٹیچرز کیلیے’تعلیمی ریلیف پیکیج‘ کااعلان کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ امتحانات منسوخ کرنے پر 45 لاکھ طلب اسے وصول شدہ 25 ارب روپے واپس کیے جائیں۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے کہا کہ  حکومت سندھ اورپنجاب کا فیس میں 20 فیصد کمی کاآرڈیننس آئین کےآرٹیکل 18,8،5,4,3, 25(1)،37اور38 سےمتصادم ، امتیازی وغیر قانونی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button