جمعہ سے اتوار کے دوران سندھ میں بارش کی پیشگوئی: محکمہ موسمیات

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شام سے اتوار کے دوران مزید مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہونے کی توقع ہے، جس کے باعث جمعہ(شام/رات) سےاتوار کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، نواب شاہ، تھر پارکر، میر پورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ اورمٹھی میں کہیں کہیں پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض اعلاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب ، خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔ تاہم راولپنڈی ، گجرات ، کاکول، بونیر، دیر ،کراچی، کشمیر اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔
سب سے زیادہ بارش:
اسلام آباد (زیروپوئنٹ42 ، گولڑہ 40 ، سید پور 37 ،ائیر پورٹ 22 ، بوکرا 15)
پنجاب: راولپنڈی (چکلالہ 36 ، شمس آباد 25) ، گجرات 05 ، مری 04
خیبر پختونخوا: کاکول 19 بونیر 05 ، دیر (لوئر 06)
سندھ: کراچی (مسرور بیس 04 ، ناظم آباد ، گلستان جوہر 03 ، پی اے ایف بیس ، صدر 02 ، جناح ٹرمینل 01)
کشمیر: گڑھی دوپٹہ 18 اورکوٹلی 08 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چلاس44، نوکنڈی ، دالبندین، دادو اور بھکر میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔







