کرکٹ

دوسرا ٹیسٹ: بابر اعظم بھی آؤٹ، پاکستان کو 7 وکٹوں کا نقصان

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل دو گھنٹے کی تاخیر سے ساؤتھمپٹن میں جاری ہے اور اب سے کچھ دیر پہلے تک  پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا لیے ہیں۔

بابر اعظم 47 رنز بنا کر اسٹوارٹ براڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت کریز پر یاسر شاہ اور محمد رضوان موجود ہیں۔ 

گذشتہ روز پاکستان کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی مشکل کا شکار رہی۔ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور تیسرے ہی اوور میں اوپنر شان مسعود ایک رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے تھے۔

اس کے بعد آنے والے بلے باز کپتان اظہر علی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھر سکے اور 20 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی بال پر روری برنز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اوپنر آنے والے عابد علی نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 60 رنز بنائے اور برنز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد اسد شفیق صرف پانچ رنز بنا کر براڈ کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔

دس سال بعد ٹیم میں جگہ بنانے والے فواد عالم بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کے ہاتھوں مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میدان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں تین وکٹوں کی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے ساؤتھمپٹن میں دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شاداب خان کی جگہ فواد عالم کو شامل کیا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ بین سٹوکس اور آرچر کی جگہ زیک کراولے اور سیم کرن کو شامل کیا گیا ہے۔ 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button