اسکول اور کالیجز

اسکول کو کھولنے کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری

تفصیلات کے مطابق  محکمہ اسکول ایجوکیشن  کی جانب سے کورونا کے بعد اسکول کھولنے کے حوالے سے گائیڈ لائن اور ایس او پیز جاری کردیے ہیں۔

 محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن کے تحت جن اساتذہ اور انتظامی اسٹاف میں کورونا کی علامات ہین ان کے سرکاری ہسپتالوں سے ٹیسٹ کروائے جائیں  گے جبکہ اسکولوں میں اساتذہ اور طلبہ سے بھی صفائی کا کام لیا جائے گا ۔

  گائیڈ لائن کے مطابق اسکول کھولنے سے ایک ہفتہ قبل عمارتوں کو ڈس انفکیٹ  کیا جائے گا جبکہ اسکولوں کے اوقات کار میں کسی غیر متعلقہ شخص کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ جن اساتذہ اور انتظامی اسٹاف میں کورونا کی علامات ہین ان کے سرکاری اسپتالوں سے ٹیسٹ کروائے جائیں جبکہ اسکولوں میں اساتذہ اور طلبہ سے بھی صفائی کا کام لیا جائے۔

گائیڈ لائن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکول کھولنے سے پانچ دن قبل بچوں اور کمیونٹی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی دی جائے جبکہ اسکولوں میں ہاتھوں دھونے کے لیے زیادہ سے زیادہ انتظامات کیے جائیں۔

گائیڈ لائن کے مطابق بچوں کے درمیان تین فٹ کا فاصلہ رکھنے کے لیے چاک سے نشان لگائیں جائیں اور ہر کلاس روم میں طلبہ کے بیٹھنے کا پلان کلاس میں آویزاں ہونا چاہیے اور اسکولوں کو روزانہ کی بنیادوں پر طلبہ کی ہیلتھ رپورٹ تیار کی جائے۔

 محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن میں مزید کہا گیا کہ کلاس روم میں کورونا ایس او پیر پر عملدرآمد کروانے کے لیے ایک طالب علم منتخب کیا جائے جبکہ 30 سے زائد نکات پر مشتمل گائیڈ لاین اسکولوں کو ارسال کردیں گئیں ہیں۔

Show More
Back to top button