جولائی 2020 میں گاڑیوں کی فروخت میں 36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

مالی سال 2020-21 کے آغاز پر پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت مثبت انداز میں شروع ہوئی ہے۔ پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ماہ کے مقابلے میں جولائی میں گاڑیوں کی فروخت میں 36 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
اس مثبت رجحان کے پیچھے بنیادی وجہ ملک میں لاک ڈاؤن پابندیوں کا خاتمہ، گاڑیوں کی طلب میں اضافہ، اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے شرح سود میں کمی ہے۔
تاہم، سال بہ سال فروخت میں 8 فیصد کی کمی ہوئی ہے، جو گذشتہ ماہ 53 فیصد کمی کے باوجود بہرحال ایک مثبت خبر ہے۔
پسنجر گاڑیوں کی فروخت:
پاکستان میں تمام بڑے آٹو مینوفیکچررز کی ماہانہ بنیادوں پر فروخت میں اضافہ دیکھا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ، ہونڈا اٹلس نے جولائی 2020 میں 2210 یونٹس فروخت کیے تھے، جبکہ اس کے مقابلے میں جون 2020 میں 1839 یونٹس کی فروخت ہوئی تھی۔
دریں اثنا ، انڈس ٹویوٹا نے تقریباً 70 فیصد اضافے کے ساتھ سب سے نمایاں کارکردگی دکھائی ہے، جس کے مطابق کمپنی نے گذشتہ ماہ 3411 یونٹ فروخت کیے تھے، اور جون 2020 میں یہ تعداد 2015 گاڑیاں تھیں۔ مزید برآں ، پاک سوزوکی نے جولائی 2020 میں 4502 کاریں فروخت کیں ، جون 2020 میں یہ تعداد 3471 یونٹ تھیں۔
مزید برآں ، اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ کیا موٹرز نے ، جو ابھی تک پاما کا ممبر نہیں ہے ، ایک متاثر کن کارکردگی دکھائی ہے۔ کمپنی نے ایک اندازے کے حساب سے جولائی 2020 کے مہینے میں 1،500 یونٹ فروخت کیے۔

1300 سی سی کی گاڑیاں:
جولائی 2020 میں ، 1300 سی سی اور اس سے اوپر کی گاڑیوں کی فروخت میں 60 فیصد اضافے سے 5803 کاریں فروخت ہوئیں۔ جبکہ اس سے پچھلے سال کے اسی مہینے کے دوران فروخت 3607 یونٹس کی فروخت ہوئی تھی۔ ٹویوٹا یاریس کی زیادہ فروخت اس بڑی چھلانگ کے پیچھے بنیادی وجہ ہے ، کیونکہ اس دوران صرف یاریس کے 1883 یونٹ فروخت ہوئے۔
دوسری طرف ، ٹویوٹا کرولا کی فروخت میں گزشتہ ماہ 23 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ، جو جولائی 2019 میں فروخت ہوئی 1981 یونٹس کے مقابلے میں 1528 کاروں تک پہنچ گئی ہے۔ اسی اثنا ، ہونڈا سوک اور سٹی کی فروخت میں 52 فیصد اضافے سے 2210 کاریں دیکھنے میں آئیں۔ جو کہ جولائی 2019 کے دوران 1452 یونٹ تھی۔
دریں اثنا ، سوزوکی سوئفٹ کی فروخت میں جولائی 2019 میں 172 کاروں کے مقابلے میں 182 یونٹ تک اضافہ ہوا تھا۔

1000 سی سی اور 800 سی سی گاڑیوں کی فروخت:
جولائی 2020 کے دوران ، سوزوکی کلٹس اور ویگنآر کی فروخت میں 20 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ کمپنی نے پچھلے سال کے اسی مہینے میں 2051 گاڑیوں کے مقابلہ میں اس سال صرف 1643 کاریں فروخت کیں۔
800 سی سی انجن کاروں کی فروخت میں بھی سالانہ بنیادوں پر 50 فیصد تک کی کمی دیکھی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ، جولائی 2020 میں 2677 یونٹ فروخت ہوئے ، جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 5130 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔ یہاں تک کہ پاک سوزوکی کی آلٹو کی فروخت میں 53 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی جب کمپنی نے جولائی 2020 میں صرف 2158 کاریں فروخت کیں ، جبکہ اس کا موازنہ پچھلے سال کے 4584 یونٹ کی فروخت سے تھا۔


بسوں اور ٹرکوں کی فروخت:
بسوں اور ٹرکوں کی فروخت میں بھی 51٪ کی کمی دیکھی گئی کیونکہ گذشتہ ماہ 255 یونٹ فروخت ہوئے تھے ، اس کا موازنہ گذشتہ سال اسی عرصے کے دوران 525 تھا۔


جیپ اور ٹریکٹر:
دریں اثنا ، جیپوں کی فروخت میں 28 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے ، کیونکہ جولائی 2019 کی فروخت 316 یونٹوں کے مقابلے میں بڑھ کر 403 گاڑیاں ہوگئی تھی۔

ٹریکٹروں کی فروخت میں بھی 17 فیصد کا اضافہ ہوا ہے کیونکہ گزشتہ ماہ 3606 یونٹ فروخت ہوئے تھے جبکہ جولائی 2019 میں یہ تعداد 3089 تھی۔

موٹرسائیکلیں اور رکشوں کی فروخت:
جولائی 2020 میں 148524 یونٹ فروخت ہوئی جبکہ گذشتہ سال کے اسی مہینے میں فروخت 113096 یونٹس تھی۔ جس کی وجہ سے فروخت میں 31 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔



