پاکستان، اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا کہ قائد اعظم کے تصور کے مطابق پاکستان فلسطینی عوام کوان کے جائز حقوق ملنے تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔
وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اگر ہم اسرائیل کو تسلیم کر لیتے ہیں تو ایسی ہی صورتحال کشمیر کی بھی ہے تو ہمیں اسے بھی چھوڑ دینا چاہیے، لہذا پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ہم اسرائیل اور فلسطین کی بات کرتے ہیں تو کیا ہم خدا کو جواب دیں گے کہ ہم ان لوگوں کو جن پر ہر قسم کی زیادتیاں ہوئی ہیں، جن کے حقوق سلب کیے گئے ہیں، ان کو تنہا چھوڑ سکتے ہیں، اس بات کو میرا ضمیر تو کبھی بھی تسلیم نہیں کرتا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے فلسطین کے بیان پر اسلام آباد میں فلسطین کے سفارتخانے کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
سفارتخانے نے اپنے ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی حکومت نے ہمیشہ ان کے مقصد کی حمایت کی ہے اور اسرائیل کے بارے میں فلسطینی سفارتخانہ وزیراعظم عمران خان کے موقف کی دل سے تائید کرتا ہے۔
اعلامیئے میں کہا گیا کہ فلسطین کے ساتھ پاکستانیوں کی محبت کی وجہ سے ہی اسرائیلی اور پاکستانی تعلقات کبھی قائم نہیں ہوسکے اور امید بھی ظاہر کی گئی ہے کہ جب تک یروشلم القدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت تسلیم نہیں کیا جاتا پاکستان کی حمایت ہمارے ساتھ ہوگی۔







