ذیابیطس اور امراض قلب سے قبل از وقت باخبر کرنیوالا ٹیسٹ

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے ماہرین نے خون کی جانچ کا ایک سادہ ٹیسٹ وضع کیاہے جس کی مدد سے ذیابیطس اور امراض قلب کا قبل از وقت پتہ لگایا جاسکتا ہے۔
حالانکہ ایساایک ٹیسٹ اب بھی موجود ہے لیکن یہ ذیابیطس کے خطرے کے وقت ہی کیا جاتا ہے جس کا نام ہیموگلوبِن اے ون سی ( ایچ بی اے ون سی) ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹیسٹ بہت آسان ہے اور اس کیلئے رات بھر بھوکا رہنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس ضمن میں جان ہاپکنز یونیورسٹی نے 10 سے 19 سال کے 14 ہزار بچوں کا سروے کیا اور ان کے بلڈ ٹیسٹ لئے۔
ماہرین نے مریضوں کے خون میں شکر کی بڑھی ہوئی مقدار اور اس سے وابستہ دیگر بیماریوں پر بھی غور کیا۔ ماہرین نے نوٹ کیا کہ جن نوجوانوں کے ہیموگلوبن سے چپکے شکر کے سالمات زیادہ دیکھے گئے عین انہی مریضوں میں دل کی بیماریوں کی نشاندہی کرنے والے کیمیکل بھی پائے گئے۔
واضح رہہے کہ ایچ بی اے ون سی ٹیسٹ میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ خون کے اہم پروٹین ہیموگلوبن سے شکر کی مقدار کی کتنی مقدار چپکی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ عمل ایک مرتبہ شروع ہوجائے تو اسے کم نہیں کیا جاسکتا۔
اس لحاظ سے ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ اگر نوجوان مرد اور خواتین اپنی صحت کو بہتر رکھنا چاہتے ہیں تو وہ وقفے وقفے سے اس ٹیسٹ کو ضرور یاد رکھیں اور سال میں کئی مرتبہ خون کا یہ ٹیسٹ کرواکر خود کو ان دیکھے خطرات سے محفوظ رکھیں۔




