لائف اسٹائل

آپ کی اِن عادتوں سے لوگ چڑچڑے ہوسکتے ہیں


ہر انسان میں کوئی نہ کوئی ایسی عادت ضرور ہوتی ہے جو سامنے والے کی چڑ کا سبب بنتی ہے۔ کئی بار انہیں اس کے بارے میں معلوم ہوتا ہے تو کئی مرتبہ کچھ لوگ جان بوجھ کر اپنی غلطیوں کو دہراتے ہیں، جس سے سامنے والا چڑ کا شکار جاتا ہے۔ 

 کبھی کبھی بس اور ٹرین کا وقت پر نہ آنا بھی ہمیں چڑچڑا بنادیتا ہے۔ ایسی بہت سی باتیں اور چیزیں ہیں جن سے انسان چڑ کا شکار ہوجاتا ہے۔ ایسی ہی چند باتوں کو ہم نے جاننے کی کوشش کی ہے :

 کسی کا ہر وقت سوال پوچھنا کئی لوگوں کو پسند نہیں ہوتا۔ اگر آپ کو ہر بات پر سوال پوچھنے اور ٹوکنے کی عادت ہے تو اپنی اس عادت کو جتنی جلدی ہو سکے تبدیل کرلیں کیونکہ اس طرح کی عادت سے بہت سے لوگ چڑتے ہیں۔

ٹپ: وقت اور ماحول کو دیکھ کر نپا تلا اور ضروری سوال پوچھا کریں۔

متعلقہ پوسٹس

اگر آپ کو بات بات پر جھوٹ بولنے کی عادت ہے تو یہ عادت بھی لوگوں کی چڑ کا سبب بن سکتی ہے۔ اس سے آپ کی صحیح بات پر بھی لوگ کم ہی یقین کریں گے۔

ٹپ: سچ بولنے کی کوشش کریں، دھیرے دھیرے اس کی اہمیت کو سمجھنے لگیں گے۔

اگر آپ کھانا کھاتے وقت آواز کرتے ہوئے یعنی کھانا چباتے وقت آواز کرتے ہیں تو یہ عادت بھی سامنے والے کو پریشان کر دیتی ہے۔ اس لئے کھانا منہ بند کرکے دھیرے دھیرے چبانا چاہئے اور کوشش کرنا چاہئے کہ آپ کے منہ سے آواز نہ نکلے۔ یہ لوگوں کو مشتعل بھی کرسکتی ہے۔

ٹپ: کھانے کی میز کے آداب پر عمل کریں۔ کھاتے وقت آواز کرنا اچھی عادت نہیں ہے۔

 وقتاً فوقتاً بہانے بنانے کی عادت والے افراد سے بھی لوگ بے حد چڑتے ہیں۔ اس طرح کے لوگ اپنی غلطی کو قبول کرنے کے بجائے اکثر نئے نئے بہانے بناتے رہتے ہیں۔

ٹپ: ٹائم مینجمنٹ کے فائدے کو سمجھنے کی کوشش کریں اور اور سنجیدگی اختیار کریں۔

کچھ لوگوں کو سب کچھ بکھیر کر یعنی اپنے ٹیبل پر ڈھیر سارے پیپر پھیلا کر ایک ساتھ کئی کام کو ادھورا کرکے رکھنے جیسی عادت ہوتی ہے۔ اس طرح لاپروا اور کام کو ٹالنے والے لوگوں سے ہر کوئی چڑتا ہے۔

ٹپ: وقت پر کام انجام دیں۔ جلد ہی آپ سبھی کی تعریف کے قابل ہو جائیں گے۔

اگر آپ کو ہر روز اپنی ڈھیر ساری تصاویر سوشل سائٹس، جیسے فیس بک، انسٹا گرام وغیرہ پر ڈالنے کی عادت ہے، تو اس پر قابو پائیں۔ آپ کی ہر عادت کئی لوگوں کی چڑ کا سبب بن سکتی ہے۔

ٹپ: ہر چیز کی تشہیر اچھی نہیں، کچھ چیزیں اپنے تک محدود رہیں تو بہتر ہے۔خیال رکھیں کہ آج کی تیز رفتار زندگی میں ہر شخص ان چیزوں پر وقت ضائع کرنے سے اجتناب برتتا ہے۔

آپ اپنی صاف صفائی یعنی پرسنل ہائی جین کا خیال نہیں رکھتے۔ بات کرتے وقت آپ کے منہ سے بدبو آتی ہے۔ آپ کی یہ عادتیں دوسروں کو ناگوار گزرتی ہیں۔

ٹپ: صاف ستھرے رہیں۔ یہ آپ کی شخصیت کو نکھار دیتا ہے اور لوگوں کے سامنے بہتر انداز میں پیش کرتا ہے۔

 آپ کسی کے ساتھ غلط رویہ اختیار کرتے ہیں اور بار بار اسے ذہنی طور پر اذیت پہنچاتے ہیں۔ آپ کی اس عادت سے چڑ پیدا ہونا لازمی ہے۔

ٹپ: صبر سے کام لیں۔

 اپنی غلطی قبول نہ کرنا اور ہر وقت بہانے بنانا وغیرہ آپ کی عادت میں شامل ہے تو سنبھل جائیں، کیونکہ آپ کی اس عادت سے بہت سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ساتھ ہی اس سے وہ چڑ جاتے ہیں۔

ٹپ: بڑا پن دکھائیں اور اپنی غلطی قبول کریں۔

کسی لفظ کا تلفظ صحیح طریقے سے ادا نہ کرنے پر بھی لوگ چڑ چڑاہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اگر کوئی آپ کو بار بار ٹوک رہا ہو اور کہہ رہا ہو کہ اس لفظ کا تلفظ یہ ہوگا، اس کے باوجود آپ اسے غلط ادا کریں گے تو وہ شخص چڑ جائے گا۔

ٹپ: ہر زبان کو بہتر انداز میں سمجھنے کی کوشش کریں۔ مدد کرنے والوں کی کوشش رائیگاں نہ جانے دیں۔

 اگر آپ سست اور کاہل ہیں تو آپ کی یہ عادت بھی لوگوں کو چڑ میں مبتلا کرسکتی ہے۔ بیشتر لوگوں کو سست اور کاہل لوگ پسند نہیں ہوتے۔ ایسے افراد اپنے اطراف سامان بکھرا کر رکھتےہیں جسے دیکھ کر اچھا خاصا انسان بھی کوفت میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

ٹپ: سستی اور کاہلی کی عادت ترک کردیں، اس میں نقصان صرف آپ کا ہے۔

 اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لا کر آپ ایک مثالی زندگی گزار سکتے ہیں۔ اس لئے اس کا آغاز آج سے کریں اور پھر آہستہ آہستہ اپنے خاندان کے دیگر افراد ،پڑوسیوں اور دوستوں کو بھی اس جانب راغب کریں۔ اگر یہ تبدیلیاں معاشرے میں پھیل گئیں تو ایک مستحکم سماج جنم لے گا جس کا فائدہ نہ صرف ہمیں بلکہ ہمارے ملک کو بھی ہوگا۔

Show More
Back to top button