کرکٹ

پاکستان کی دوسری کامیابی، ڈیوڈ ملان آؤٹ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ  مانچسٹر میں کھیلا جا رہا ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اب سے کچھ دیر پہلے تک انگلینڈ نےدس اوورز  میں دو وکٹوں کے نقصان پر 107رنز بنا لیے ہیں- مورگن اور ڈیوڈ ملان کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ نے بیٹنگ شروع کی تو پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند پر جونی بیرسٹو عماد وسیم کے ہاتھوں ان ہی کی گیند پرکیچ آؤٹ ہو گئے ۔

اس سے قبل تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو 1-0 سے شکست دی ہے۔جس کا بدلہ اتارنے کے لیے پاکستانی ٹیم ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں  زور آزمائی کرے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز میں اب تک کے ریکارڈ پر نظر دوڑائیں تو انگلینڈ کا پلڑا بھاری  ہے۔ دونوں ٹیموں نے اب تک  15 ٹی ٹوئنٹی میچز ہیں جن میں 11 بار انگلینڈ جبکہ صرف 4 بار ٹیم پاکستان فاتح رہی ہے۔ ان میچز میں سے ایک میچ سپر اوور تک بھی جا چکا ہے مگر وہ میچ بھی انگلینڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

 ٹیسٹ سیریز کے برعکس کپتان بابر اعظم کے پاس تجربہ کار گیند بازوں اور بلے بازوں پر مشتمل سکواڈ ہے۔ 

محمد عامر، وہاب ریاض، شعیب ملک اور محمد حفیظ کی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شمولیت کے بعد پاکستانی ٹیم ٹیسٹ سیریز کی نسبت مضبوط ہو گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button