فن اور فنکار

معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے کینسر کو شکست دیدی

معروف اداکارہ نادیہ جمیل  نے بریسٹ کینسر جیسی موزی بیماری کو شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ بریسٹ کینسر سے صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہوکر اپنے گھر واپس جار ہی ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CCrntkohFfp/?utm_source=ig_web_copy_link

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے نادیہ جمیل نے کہا کہ یہ وہ دن ہے کہ جب میں اسپتال سے ڈسچارج ہوئی اور میں اپنی زندگی کے اِس خاص موقع پر اُن تمام لوگوں کی شکرگزار ہوں جنہوں نے اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا اور میری صحتیابی کے لیے دُعا کی۔

معروف اداکارہ نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ مجھےاسپتال کا وہ تیسرا دن یاد ہے جب میں نے آخری الفاظ یہ سُنے تھے کہ ہم اِن کو کھو رہے ہیں۔

نادیہ جمیل نے کہا کہ مجھے دوران علاج کی اپنی تنہائی یاد ہے اور میں آج بھی وہ سب محسوس کرسکتی ہوں، مجھے یاد ہے کہ جب مجھے انجیکشنز اور ڈرپ لگتی تھیں تو مجھے بہت تکلیف ہوتی تھی اور پھر میں اللّہ تعالیٰ سے دُعا کرتی تھی کہ مجھے یہ سب برداشت کرنے کے لیے مضبوط بنا۔

معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے  مزید کہا کہ اِس پورے عرصے کے دوران میں جب بھی اپنا فون اُٹھاتی تھی تو آپ سب کے محبت بھرے پیغامات دیکھ کر خوش ہوجاتی تھی اور مُسکرانے لگتی تھی۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’میں واقعی بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے آپ سب کا پیار ملا، میں بھی آپ سے اُتنی ہی محبت کرتی ہوں جتنی آپ سب مجھ سے کرتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button