سمندرپار پاکستانی
مشکلات کے باوجود بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وطن لانے کا وعدہ پورا کیا : وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی فضائی سفر میں بڑے پیمانے پر رکاوٹوں کے باوجود ہم نے بیرون ملک مقیم پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا وعدہ پورا کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ رکاوٹوں کے باوجود بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو واپس لانے کا وعدہ پورا کیا، دنیا بھر سے 2 لاکھ 50 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا۔
انہوں نے کہاکہ تمام ترسفری مشکلات کے باوجود دنیا بھر سے پاکستانیوں کو واپس لائے ہیں، حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد اورحمایت جاری رکھے گ


