کوویڈ-19

پاکستان میں بچوں کی صحت سے متعلق مشاورت کا مفت آن لائن سروس کا آغاز

شیلڈ پاکستان نے اپنا آن لائن مشاورت پلیٹ فارم ‘شیلڈ بیبیز ٹیلی کلینک’ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

والدین 03112BABIES یعنی 03112222437 پر پیر سے ہفتہ تک صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چلڈرن ہیلتھ ، کراچی کے معروف ماہر امراض اطفال سے مشورہ کر سکتے ہیں۔

کوویڈ 19 وبائی بیماری کے تناظر میں، بہت سارے والدین اس بیماری کا شکار ہونے کے خوف سے عام بیماریوں میں مبتلا اپنے بچوں کو اسپتال لے جانے سے گریز کررہے ہیں۔

شیلڈ بیبیز ٹیلی کلینک والدین کو اپنے گھروں سے سکون اور حفاظت سے معروف ماہر امراض اطفال کے ساتھ مفت طبی مشاورت کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر، جناب ہارون قاسم نے کہا


"ہم موجود ہیں اپنے ارد گرد کے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں ایک بامقصد فرق پیدا کرنے کے لئے۔ مارکیٹ لیڈر ہونے کی وجہ سے، ہم موجودہ وبائی مرض میں بچوں کی دیکھ بھال کرنے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں۔ شیلڈ ٹیلی کلینک کا مقصد والدین کو اپنے بچوں کو گھر میں رکھتے ہوئے سہولیات فراہم کرنا ہے۔”

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button