آٹو انڈسٹری ایف بی آر کے ساتھ ڈیٹا شیئر کرنے پر راضی نہیں

آٹو انڈسٹری اور حکومت نے ایک بار پھر اپنی اپنی سینگیں لڑا دیں ہیں، اس بارفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان سے اعداد و شمار کا مطالبہ کیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، آٹوموٹو انڈسٹری نے استدلال کیا ہے کہ اس "فالتو عمل” سے "ملک میں آسان کاروباری ماحول کو نقصان پہنچے گا”۔
پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) اور آٹوموٹو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز (پی اے اے پی اے ایم) نے چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کو اپنے خطوط میں اس صورتحال سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
پاما کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوحید خان نے چیئرمین ایف بی آر کو اپنے خط میں کہا ہے کہ
آٹوموبائل انڈسٹری نے کاروبار کو دستاویزات کرنے کے بارے میں حکومت کے مؤقف کی ہمیشہ حمایت کی ہے ، لیکن ایف بی آر کے اس اقدام سے مقامی صنعت پر منفی اثر پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آٹو انڈسٹری ایف بی آر اور انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) سمیت مختلف سرکاری اداروں کی مستقل اور مکمل نگرانی میں ہے۔ اور سیکٹر کی مکمل معلومات حکومت کے پاس پہلے ہی دستیاب ہے۔ لہذا ، ایف بی آر کا یہ مطالبہ کاروبار میں رکاوٹ ڈالے گا ۔
اسی دلیل کی طرح ، پی اے اے پی ایم کے چیئرمین محمد اکرم نے بیان کیا ، "ای ڈی بی نے ایف بی آر کے مطالبے پرڈیٹا کو توثیق کرنے کا عمل پہلے ہی سے شروع کیا ہوا ہے” اس کا مطلب ہے کہ یہ بار بارکی ایکسرسائز آٹو سیکٹر کے کاموں میں رکاوٹ ڈالے گی۔
کوویڈ 19 کی کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے حالیہ دنوں میں آٹو سیکٹر کوفروخت میں نمایاں کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے علاوہ ، ٹیکسوں میں بتدریج اضافے اور ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ سے ، آٹو سیکٹر کوپہلے سے ہی بے حد دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔







