شرائط و ضوابط
- استعمال کی شرائط
- لکھا کیسے جائے؟
- کمپوزنگ کیسے کی جائے؟
- اشاعت کب ہو گی؟
- لکھنے کا معاوضہ
- ڈِس کلیمر اور ہماری جانب سے تلافی کی حدود
- ٹوڈیز نیوز پر آپ کا مواد
- عمومی شرائط
استعمال کی شرائط
ٹوڈیز نیوز کو استعمال کرنے کے لیے آپ پر نیچے دی ہوئی تمام شرائط کا اطلاق ہوگا اور یہ اطلاق آپ کے پہلی بار استعمال کے ساتھ ہی شروع ہو جائے گا۔
ٹوڈیز نیوز کا استعمال
٭آپ ٹوڈیز نیوز کو اس شرط پر استعمال کر رہے ہیں کہ آپ اسے صرف قانونی طور پر جائز مقاصد کے لیے استعمال کریں گے اور کسی دوسرے کے حقوق پر اثر انداز نہیں ہوں گے، اور کسی دوسرے شخص کے ٹوڈیز نیوز سے مستفید اور لطف اندوز ہونے کے حقوق کو متاثر نہیں کریں گے۔ اس ویب سائٹ پر جو رویے ممنوع ہیں ان میں کسی دوسرے شخص کو ڈرانا دھمکانا، اسے ذہنی دباؤ کا شکار کرنا یا اس کے لیے دقت کا سبب بننا، فحش یا خیر اخلاقی مواد بھیجنا اور سائٹ پر جاری بحث و مباحثے کو معمول کے مطابق نہ چلنے دینا شامل ہیں۔
تخلیقی حقوق یا انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس
٭اس ویب سائٹ کے تمام جملہ حقوق بشمول کاپی رائٹس، ٹریڈ مارک، ڈیزائن کے حقوق، پیٹنٹ اور دیگر انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (چاہے وہ پہلے سے رجسٹرڈ ہوں یا نہ ہوں) اور اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والے تمام مواد (بمشول تمام کمپیوٹر ایپلیکیشنز) کے جملہ حقوق ٹوڈیز نیوز یا ٹوڈیز نیوز کو لائسنس فراہم کرنے والے اداروں کے نام محفوظ ہیں۔ آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ ٹوڈیز نیوز پر شائع ہونے والے مواد کو کسی بھی صورت میں اپنے ذاتی اور غیر کاروباری استعمال کے علاوہ نہ تو نقل کریں گے، نہ کسی دوسری جگہ شائع کریں گے، نہ اس کے حصے بخرے کریں گے، نہ ریورس انجینئرنگ کریں، نہ ڈاؤن لوڈ کریں گے، نہ پوسٹ کریں گے، نہ براڈ کاسٹ کریں گے، نہ کسی دوسرے ذریعے سے اس کی ترسیل کریں گے یا عوام الناس کو بہم پہنچائیں گے۔
٭ٹوڈیز نیوز کو استعمال کرنے کے اس معاہدے کے ذریعے آپ اس بات کے بھی پابند ہوں گے کہ آپ ٹوڈیز نیوز پر پائے جانے والے مواد کو سوائے ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے، اسے نہ تو اڈاپٹ کریں گے، نہ تبدیل کریں گے اور نہ ہی اس مواد سے کوئی اخذ شدہ ( ڈیری ویٹ) مواد تیار کریں گے۔ ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے علاوہ اس مواد کو کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے آپ کو پہلے ٹوڈیز نیوز سے اس کی تحریری اجازت لینا ہو گی۔
٭وہ نام، تصاویر اور لوگوز جن سے ٹوڈیز نیوز یا کسی تیسرے فریق (تھرڈ پارٹی) اور ان کی تخلیقات اور سروسز کی شناخت ہوتی ہے، ان کے استعمال کے جملہ حقوق مذکورہ فریقوں کے نام محفوظ ہیں۔ ان شرائط سے ہم یہ اخذ کرتے ہیں کسی بھی استعمال کنندہ کو ٹوڈیز نیوز یا تیسرے فریق کے ٹریڈ مارک، ڈیزائن رائٹس اور کاپی رائٹس کے استعمال کا لائسنس حاصل نہیں ہو سکتا۔
ٹوڈیز نیوزپر لکھنے کے شرائط
ٹوڈیز نیوزمیں میں شرکت کی صورت میں آپ کا ہماری مندرجہ ذیل شرائط سے متفق ہونا ضروری ہے۔
1۔ آپ کی ای میل سے متعلق شرائط:
٭ آپ ہمیں جو ای میل بھیجیں اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ تہذ یب کے دائرے میں ہو اور اچھے ذوق کی مثال ہو۔
لچر، ہتک آمیز اور خلل ڈالنے والے مواد سے پرہیز: ضروری ہے کہ آپ کا بھیجا ہوا مواد تعمیری ہو اس سے کسی دوسرے کی دل آزاری نہ ہو اور اس کا مقصد کسی قسم کی خلل اندازی نہ ہو۔
غیر قانونی یا قابل اعتراض مواد: اس قسم کا کوئی بھی مواد جو غیر قانونی ہو، جس سے کسی کو ڈرایا دھمکایا جائے، تضحیک آمیز ہو، گالی گلوچ والا ہو، کسی کو نقصان پہنچا سکتا ہو، عریانی پر مبنی ہو، جنسی مقاصد رکھتا ہو، کسی کے لیے نسلی لحاظ سے قابل اعتراض ہو یا اور کسی حوالے سے قابل اعتراض ہو، ایسے مواد کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
٭دوسروں کا لحاظ کریں : براہ کرم اس بات کا خیال رکھیں کہ ٹوڈیز نیوز میں ہر عمر اور اہلیت کے لوگ حصہ لے سکتے ہیں۔
ٹوڈیز نیوز میں ادارتی پالیسی بالکل واضح ہے۔ دائیں اور بائیں کی کوئی قید نہیں۔ مذہبی اور غیر مذہبی نقطہ نظر پر کوئی پابندی نہیں۔ کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت کی بنیاد پر کوئی تحریر روکی نہیں جاتی۔ اظہار کی آزادی کا احترام کیا جاتا ہے۔ اظہا ر کی آزادی میں بنیادی مفروضہ یہی ہے کہ صحیح یا غلط ، دلیل سامنے آئے گی تو اس کے رد میں موجود دلیل کو بھی سامنے آنے کا موقع ملے گا۔ ذہانت پر صحافی کا اجارہ نہیں۔ پڑھنے والا سب سے زیادہ ذہین ہے۔ وہ پڑھے گا۔ سوچے گا اور دلیل کو قبول یا رد کرے گا۔ اگر صحافی دلیل کو روک لے گا تو پڑھنے والے کو معلومات تک رسائی کے بنیادی حق سے محروم کرے گا۔ اس میں معمولی سی شرط یہ ہے کہ صحافت میں ناشائستہ لب و لہجہ اختیار نہیں کیا جا سکتا۔ کسی کو گالی نہیں دی جا سکتی۔ کسی مذہبی ، ثقافتی یا نسلی گروہ کے خلاف اشتعال نہیں پھیلایا جا سکتا۔ نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ کسی کو جرم کی ترغیب دینے کی اجازت نہیں ہوتی۔ قانون شکنی کی حمایت نہیں کی جاتی۔ کسی جرم پر اکسانا اظہار کی آزادی میں شامل نہیں ہوتا۔
مضمون لکھنا ایک بڑی ذمہ داری ہے اور مضمون بھیجتے ہوئے آپ اس بات کے بارے میں سوچ لیں کہ آپ کو اس مضمون پر آنے والے اچھے یا برے عوامی ری ایکشن یا قانونی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لئے خوب سوچ سمجھ کر مضمون لکھیں۔
اگر آپ کسی دوسرے مصنف کے مضمون کا جواب لکھ رہے ہیں، یا حالات حاضرہ پر عمومی تبصرہ کر رہے ہیں تو اس فرد کو نشانہ بنانے کی بجائے اس کے موقف پر بات کریں۔ مضمون میں اگر کسی کی کردار کشی کا پہلو ہو تو اس کے شائع ہونے کا امکان بہت کم ہے۔
مضمون میں اگر آپ کسی واقعے، فرد یا جگہ وغیرہ کا ذکر کر رہے ہیں تو پہلے کسی ماخذ سے اپنے بیان کی درستی کا یقین کر لیں۔
اسپیم اور موضوع سے ہٹے ہوئے خیالات
ہم ایک یا ایک جیسی آرا یا خیال کو بار بار شائع نہیں کرتے۔ براہ کرم ایک مباحثے میں بھیجی ہوئی رائے کو کسی دوسری بحث میں پھر سے نہ بھیجیے اور موضوع سے ہٹی ہوئی آرا بھیجنے سے بھی گریز کیجیے۔
٭اشتہار بازی سے گریز:
٭اسپائیلرز یا مزہ کرکرا کرنے والے مواد سے گریز: ایسا کوئی بھی مواد جس میں پاکستان میں دکھائے جانے والے کسی ٹی وی پراگرام (ڈرامے وغیرہ) کے پلاٹ وغیرہ کی تفصیل ہو، ہم اسے ضائع کردیں گے۔ ایسا کوئی بھی مواد صرف اسی صورت میں شائع ہوگا جب اسے ‘اسپائیلرز’ کے تحت بھیجا جائے گا۔
٭آپ کی اپنی زبان (مثلاً اردو) کے علاوہ دیگر زبانوں میں لکھے ہوئے مواد کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا جائےگا۔
٭کسی کی نقل اتارنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
٭کسی قسم کے غیرموزوں، فحش اور قابل اعتراض یوزر نیم رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
٭یو آر ایلز: کسی ویب سائٹ کا ایڈریس اسی صورت میں قابل اشاعت ہوگا جب رولز اس کی اجازت دیں گے۔
شکایات کی سہولت کا غلط استعمال: شکایت بھیجنے کی سہولت کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر آپ ایسا بار بار کریں گے تو آپ کے اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکے گی۔
2- آپ کا ٹوڈیز نیوز اکاؤنٹ:
اگر آپ ایک سے زیادہ لاگ اِن استعمال کرتے ہوئے ٹوڈیز نیوز میں جاری بحث میں خلل ڈالنے یا دوسرے لوگوں کو بیزار یا تنگ کرنے کے مرتکب پائے گے تو ٹوڈیز نیوز پر موجود آپ کے تمام اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی جا سکے گی۔
آپ ٹوڈیز نیوز پر جتنے بھی اکاؤنٹ کھولیں ان کے لیے اپنا ایسا ای میل ایڈریس استعمال کریں جو آپ باقاعدگی سے دیکھتے رہتے ہیں۔ ویب سائیٹ پر موڈریشن کے لیے ہم آپ سے اسی ای میل پر رابطہ کریں گے۔ایسے اکاؤنٹ جن میں کسی دوسرے شخص کے ای میل ایڈریس یا کسی عارضی ایڈریس کو استعمال کیا جائے گا، ہم ایسے اکاؤنٹس کو بند کر دیں گے۔ اگر ہمیں محسوس ہوا کہ آپ کوئی ایسا ای میل اکاؤنٹ استعمال کر رہے جو آپ نہیں کھولتے تو ہم آپ سے اکاؤنٹ کی دوبارہ تصدیق (ری ویلیڈیٹ کرنے) کو کہہ سکیں گے۔
ٹوڈیز نیوز کو یہ حق حاصل کہ وہ آپ کے ایسے تمام اکاؤنٹ بند کر دے جن میں آپ نے اپنی شناخت خفیہ رکھنے کے لیےآئی پِیز (انٹرنیٹ پروٹوکول ایڈریس) استعمال کیے ہوں گے۔ ایسے تمام اکاؤنٹ بھی بند کر دیے جائیں گے جن میں کسی یُوزر نے بیرون پاکستان ہونے کے باوجود یا ظاہر کرنے کی کوشش کی ہو گی کہ وہ پاکستان میں ہے یا ٹوڈیز نیوز کی کسی بھی سروس میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی ہوگی۔
3- آپ کا تحفظ:
آپ کو ہمارا مشورہ ہے کہ اپنے یا کسی دوسرے شخص کے ذاتی کوائف ٹوڈیز میں شریک دیگر لوگوں تک نہ پہنچائیں۔
4- قانونی ضروریات:
٭توقع کی جاتی ہے کہ آپ ٹوڈیز نیوز پر کوئی بھی تضحیک آمیز یا غیر قانونی مواد شئر نہیں کریں گے۔ مذکورہ مواد میں ٹیکسٹ، تصاویر، گرافکس، ویڈیوز، پروگرامز اور آڈیوز شامل ہیں۔
٭کسی مواد کو کسی بھی غیر قانونی حرکت کروانے کی نیت سے ٹوڈیز نیو کے ساتھ شئر کرنے پر سختی سے پابندی ہو گی۔
٭آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ ٹوڈیز نیوز کے ساتھ صرف وہی مواد شیئر کریں گے جو خود آپ کی تخلیق ہو گا۔ آپ پر لازم ہے کہ ٹوڈیز نیوز یا کسی تیسرے فریق کے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی نہ کریں اور نہ ہی نقل کریں۔
5- اگر آپ کی عمر سولہ برس سے کم ہے: ایسی صورت میں آپ کو چاہیے کہ ٹوڈیز نیوز میں شرکت سے پہلے آپ اپنے والدین یا سرپرست سے ایسا کرنے کی اجازت لے لیں۔
٭کسی بھی صورت میں اپنی ذات کے بارے معلومات، مثلاً اپنے اسکول کا نام، اپنا ٹیلیفون نمبر، اپنا مکمل نام، اپنا گھر کا پتہ یا اپنا ای میل ایڈریس وغیرہ کسی پر ظاہر نہ کریں۔
اگر آپ ٹوڈیز نیوزپر کوئی غیر مناسب مواد بھیجتے ہیں یا کسی قسم کی خلل اندازی کرتے ہیں اور ٹوڈیز نیوز محسوس کرتا ہے کہ آپ کا روّیہ غیر مناسب ہے تو ٹوڈیز نیوز کے پاس آپ کے بارے میں جو بھی معلومات ہوں گی، ہم انہیں استعمال میں لاتے ہوئے آپ کو اس روّیے سے روکنے کی کوشش کریں گے۔ اس میں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہم آپ کے اسکول، دفتر یا آپ کے ای میل پرووائیڈر کو مطلع کریں کہ آپ غیر مناسب رویے کے مرتکب ہوئے ہیں۔
ٹوڈیز نیوز اپنا یہ حق محفوظ رکھتی ہے کہ وہ آپ کے بھیجے ہوئے مواد کو جب چاہے ضائع کر دے یا ٹوڈیز نیوز پر کھولے گئے کسی اکاؤنٹ کو جب چاہے بند کر دے۔
مضمون لکھنا ایک بڑی ذمہ داری ہے اور مضمون بھیجتے ہوئے آپ اس بات کے بارے میں سوچ لیں کہ آپ کو اس مضمون پر آنے والے اچھے یا برے عوامی ری ایکشن یا قانونی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لئے خوب سوچ سمجھ کر مضمون لکھیں۔
اگر آپ کسی دوسرے مصنف کے مضمون کا جواب لکھ رہے ہیں، یا حالات حاضرہ پر عمومی تبصرہ کر رہے ہیں تو اس فرد کو نشانہ بنانے کی بجائے اس کے موقف پر بات کریں۔ مضمون میں اگر کسی کی کردار کشی کا پہلو ہو تو اس کے شائع ہونے کا امکان بہت کم ہے۔
مضمون میں اگر آپ کسی واقعے، فرد یا جگہ وغیرہ کا ذکر کر رہے ہیں تو پہلے کسی ماخذ سے اپنے بیان کی درستی کا یقین کر لیں۔
لکھا کیسے جائے؟
مضمون ان ہدایات کے مطابق بھیجیں تاکہ آپ کا بھیجا گیا مضمون جلدازجلد پراسیس کیا جا سکے۔ ان ہدایات کے آخر میں ای میل ایڈریس دیا گیا ہے جس پر مضمون بھیجا جانا چاہیے۔
مضمون صرف ایک مرتبہ ہی بھیجیں اور بھیجنے سے پہلے کئی مرتبہ خود پڑھ کر اسے حتمی کریں۔
مندرجہ ذیل شرائط کی فہرست کے مطابق معلومات بھیجیں۔ تمام معلومات ایک ہی ای میل میں ہونی چاہئیں تاکہ اسے اشاعت کے لیے نشان زد کیا جا سکے۔
شرائط کی فہرست
اگر آپ کا کوئی مضمون ٹوڈیز نیوز پر پہلے شائع ہو چکا ہے تو مضمون کا یا ٹوڈیز نیوز پر اپنے پروفائل کا لنک بھیجیں۔ ای میل میں اپنا نام واضح طور پر لکھیں اور بعینہ وہی نام لکھیں جس سے آپ کا گزشتہ مضمون شائع ہوا تھا۔
اگر آپ کا ٹوڈیز نیوز پر پہلے کوئی مضمون شائع نہیں ہوا ہے تو پھر مندرجہ ذیل معلومات بھیجیں
1۔ مضمون (ای میل / مائیکروسافٹ ورڈ فارمیٹ میں): ای میل کے اندر لکھا گیا مضمون ہمارے لیے سب سے آسان ہوتا ہے۔ آپ اپنے کمپیوٹر یا موبائل فون پر ای میل میں ہی مضمون لکھیں اور بھیج دیں۔ ورڈ یا ان پیج میں مضمون لکھنے کی صورت میں مضمون کا کچھ تعارف ای میل کے متن میں شامل ہونا چاہیے تاکہ اٹیچمنٹ کھولے بغیر ہمیں پتہ چل سکے کہ مضمون کس موضوع پر ہے اور اس کا معیار کیا ہے۔ ان پیج کے ٹیکسٹ کو آپ اس لنک پر کلک کر کے یونیکوڈ ٹیکس میں کنورٹ کر سکتے ہیں، جو آپ ہمیں ای میل میں کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں۔
2۔ آپ کی تصویر
3۔ شناختی کارڈ یا ڈرائیونگ لائسنس یا اسٹوڈنٹ کارڈ یا جاب کارڈ وغیرہ کی تصویر
4۔ فیس بک پروفائل اور ٹوئیٹر پروفائل کا لنک (برائے رابطہ)
5۔ فون نمبر (برائے رابطہ)
کمپوزنگ کیسے کی جائے؟
مضمون ٹائپ کرتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ہر لفظ کے بعد ایک اسپیس ڈال رہے ہیں۔ ہر جملے کے اختتام پر فل اسٹاپ ضرور ڈالیں۔ ایک سے زیادہ رموز اوقاف استعمال مت کریں، ایک ہی کوما، فل اسٹاپ یا دیگر علامت لکھیں اور ،،، یا ۔۔۔۔ یا ؟؟؟ یا !!!! وغیرہ لکھنے سے گریز کریں۔
خاص طور پر “کی” اور “کے” کے بعد ایک اسپیس ڈالنے پر توجہ کریں۔ آئینگے ، آئینگی ، وغیرہ کی بجائے ’آئیں گے ‘ اور ’آئیں گی ‘ لکھنے کی کوشش فرمائیں۔ اسی طرح جائینگے ،جائینگی ، وغیرہ کی بجائے ’جائیں گے ‘ اور ’جائیں گی‘ لکھا جائے تو بہتر ہے۔ انکی، جسکی، انکو، آپکی ، آپکے ، انکے اور جسکے کی بجائے ان کی، جس کی، ان کو، آپ کی ، آپ کے ، ان کے اور جس کے لکھنے کی کوشش کیجئے۔
انگریزی کے حرف S کے الف کے آواز والے الفاظ کو الف سے ہی شروع کیا جائے۔ جیسا کے اسکول، اسپیس، اسپورٹس، اسمارٹ وغیرہ
جہاں اردو لفظ ممکن ہو، وہاں انگریزی لفظ سے گریز فرمائیں۔ اگر انگریزی لفظ بھی ہے تو اسے اردو املا میں لکھنے کو ترجیح دیں۔
اپنا مضمون بھیجنے سے پہلے کم از کم ایک مرتبہ ضرور پڑھیں۔ کمپوزنگ کی بہت سی غلطیاں آپ خود نکال سکتے ہیں۔ جس تحریر میں کم غلطیاں ہوں، اس پر ایڈیٹر کی کم محنت لگتی ہے، اور وہ جلد شائع ہو سکتی ہے۔
تحریر کی طوالت 500 سے 1000 الفاظ کے درمیان ہونی چاہیے۔ بعض صورتوں میں استثنا دیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ مضمون کا عنوان لگانا، تحریر میں موجود غلطیاں درست کرنا، غیر مہذب یا غیر اخلاقی مواد کو حذف کرنا، ایسا مواد جو کہ ادارتی پالیسی کے خلاف ہو، اسے حذف یا تبدیل کرنا اور بات کو واضح کرنے کے لئے متن میں تبدیلی کرنا، کسی بھی ایڈیٹر کا اختیار ہوتا ہے۔ اگر آپ ایڈیٹر کے اس اختیار سے متفق نہیں ہیں تو، براہ کرم اپنا مضمون کسی اور جگہ شائع کرنے کے لئے بھیجیں، ہم اسے شائع کرنے سے قاصر ہیں۔
اشاعت کب ہو گی؟
مضمون بھیجنے کے بعد اس کی اشاعت کے لئے انتظامیہ کو فوراً میسینجر یا فون پر پیغامات بھیجنے سے گریز کریں۔ کام کے اوقات میں ہی ای میل دیکھی جاتی ہے اور آپ کے فون کرنے یا پیغام بھیجنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اگر مضمون ایک ہفتے تک شائع نہیں ہوا تو اس صورت میں ای میل کے زریعے ہی رابطہ کریں۔
ادارتی ٹیم باری آنے پر مضمون کا جائزہ لے لے گی اور اگر مضمون معیاری ہوا اور ہمارے پاس اسے شائع کرنے کی گنجائش ہوئی تو اسے شائع کر دیا جائے گا۔ ٹوڈیزنیوز ایسے مضامین شائع کرنے کو ترجیح دیتا ہے جو خاص طور پر صرف ٹوڈیزنیوز کے لئے ہی لکھے گئے ہوں اور کسی دوسری جگہ اشاعت کے لئے نہ بھیجے گئے ہوں۔ ضروری نہیں ہے کہ آپ کا بھیجا ہوا مضمون لازمی طور پر شائع کیا جائے۔ ادارتی ٹیم کسی بھی مضمون کو مسترد یا قبول کر سکتی ہے، اور کسی شائع شدہ مضمون کو ہٹا سکتی ہے۔ ادارتی ٹیم اپنے فیصلے کی وجوہات بیان کرنے کی پابند نہیں ہے۔
مضمون عموماً دو یا زیادہ سے زیادہ تین دن میں شائع کر دیا جاتا ہے۔ ہماری کوشش یہ ہوتی ہے کہ مضمون موصول ہوتے ہی جلد از جلد شائع کیا جائے۔ لیکن پہلے سے آئے ہوئے دیگر مضامین اور دستیاب عملے پر کام کے لوڈ وغیرہ جیسی وجوہات کی بنا پر تاخیر ہو سکتی ہے۔
لکھنے کا معاوضہ
ٹوڈیز نیوز ایک رضاکارانہ بنیادوں پر چلایا جانے والا ادارہ ہے۔ یہاں نا تو اسٹاف کو کسی قسم کا معاوضہ دیا جاتا ہے اور نا ہی لکھنے والوں کو۔ اردو ڈیجیٹل پبلشنگ میں اتنی آمدنی نہیں ہے کہ ٹوڈیز نیوز جیسا ادارہ بھی کل وقتی اسٹاف رکھ کر اسے مشاہرہ ادا کر سکے اس لیے چند رضاکار اسے اپنا وقت اور محنت کسی معاوضے کے بعد دے کر چلاتے ہیں۔
ڈِس کلیمر اور ہماری جانب سے تلافی کی حدود
ٹوڈیز نیوز پر شائع ہونے والا زیادہ تر مواد عوام الناس کا بھیجا ہوا ہوتا ہے، یوں مطبوعہ مواد عوام الناس کی آراء یا خیالات پر مشتمل ہوتا ہے اور اس سے ٹوڈیز نیوز کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ٹوڈیز نیوز اور نہ ہی ٹوڈیز نیوز کی انتظامیہ، ٹوڈیز نیوز پر شائع ہونے والی آرا اور تاثرات کی ذمہ دار ہوں گے اور نہ ہی ٹوڈیز نیوز ایسی کسی تیسری سائٹ کی ذمہ داری لیتا ہے جس پر آپ ٹوڈیز نیوز کے ذریعے جا سکتے ہیں۔ ٹوڈیز نیوز پر کسی دوسری ویب سائٹ کے لِنک کا موجود ہونے کا مطلب یہ ہرگِز نہیں ہے کہ ٹوڈیز نیوز اُس ویب سائٹ کی ذمہ داری لیتا ہے۔ مذکورہ ویب سائٹس کا استعمال آپ کی اپنی صوابدید پر ہے اور اس کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔
٭ٹوڈیز نیوز پر شائع ہونے والا مواد، معلومات، لوگوں اور مقامات کے نام، تصاویر، گرافکس اور ٹوڈیز نیوز کے لوگوز اور آئیکونز وغیرہ ‘جیسا ہے’ اور ‘جس حالت میں دستیاب ہے’ کی بنیاد پر فراہم کیے جاتے ہیں۔ ٹوڈیز نیوز اس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ یہ مواد ہمیشہ بروقت اور مکمل حالت میں دستیاب ہوگا اور ہماری ویب سائیٹ ہر حال میں کام کر رہی ہو گی۔ اگرچہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ٹوڈیز نیوز پر شائع ہونے والا مواد طباعت کے وقت درست ہو، تاہم ٹوڈیز نیوزاس مواد میں غلطی، کمی یا مواد کے کبھی بھی غیردرست ہونے کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔
٭مذکورہ بالا شرائط کے تحت ٹوڈیز نیوزاپنی کسی کوتاہی کی بنیاد پر کسی شخص کی موت یا زخمی ہو جانے کی صورت میں کسی تلافی کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ ٹوڈیز نیوز مندرجہ ذیل نقصانات کی صورت میں بھی تلافی کا ذمہ دار نہیں گا: (ا) ڈیٹا کا ضائع ہو جانا (ب) کسی متوقع نفع کا نہ ہونا (ج) کسی کاروبار میں نقصان (د) کسی منافع بخش موقع کا ضائع ہو جانا (ر) اچھی شہرت کو نقصان پہنچنا (س) کسی تیسرے فریق کو نقصان یا (ش) ٹوڈیز نیوز کے کسی اقدام کی وجہ سے ہونے والے کسی بھی بالواسطہ یا بلاواسطہ نقصان کی صورت میں بھی ٹوڈیز نیوز ذمہ دار نہیں ہو گا۔
٭ٹوڈیز نیوز اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ ٹوڈیز نیوز پر دستیاب کمپیوٹر فنکشنز ہر صورت میں کام کرتے رہیں گے، یا ان میں پیدا ہونے والی خرابی کو دور کر دیا جائے گا، یا یہ کہ ٹوڈیز نیوزاور اس کی سرورز پر کسی قسم کا کوئی وائرس یا بگز نہیں ہو سکتے۔ آپ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ہمارے ہاں شایع ہونے والے مواد وغیرہ کو اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کرنے کے لیے کسی بھی وائرس چیک کا بندوبست خود کریں گے۔
ٹوڈیز نیوز پر آپ کا مواد
٭آپ اپنی کسی بھی قسم کی تخلیقات (بشمول تحریر، تصاویر، گرافکس، ویڈیو اور آڈیو) جب ٹوڈیز نیوز کے ساتھ شیئر کریں گے تو آپ اس بات سے اتفاق کر رہے ہوں گے کہ ٹوڈیز نیوز آپ کے مواد کو بلامعاوضہ کسی بھی شکل میں استعمال کر سکتا ہے، اور آپ ٹوڈیز نیوز کو یہ حق دیتے ہیں کہ وہ اپنی آپریشنل اور ادارتی وجوہات کے پیش نظر آپ کے مواد کو دنیا بھر میں اپنے میڈیا چینلز اور ویب سائٹس پر استعمال کر سکتا ہے۔ مخصوص حالات میں ٹوڈیز نیوز کو یہ حق بھی حاصل ہوگا کہ وہ آپ کے مواد کو کسی تیسرے فریق کے ساتھ بھی شیئر کر سکتا ہے۔
٭ آپ کے مواد کے کاپی رائٹس آپ کے پاس ہی رہیں گے اور ہمارے ساتھ شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو یہ حق حاصل رہے گا کہ آپ اپنے مواد کو جس طرح سے چاہیں استعمال کر سکیں گے اوراپنا مواد کسی دوسرے فریق کے ساتھ بھی شیئر کر سکیں گے۔
٭ ٹوڈیز نیوز کو اپنا مواد بھجواتے ہوئے آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہوتے ہیں کہ آپ کا مواد آپ کی اپنی تخلیق ہے، اس مواد سے کسی کی تضحیک نہیں ہو رہی، اس مواد سے پاکستان کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی اور یہ کہ آپ ٹوڈیز نیوز کو مندرجہ بالا ضروریات اور ترجیحات کے تحت یہ حق دیتے ہیں کہ ٹوڈیز نیوز آپ کے مواد کو استعمال کر سکتی ہے۔ آپ اس بات کی بھی تصدیق کر رہے ہوں گے آپ کے مواد میں جس کسی شخص کا ذکر ہے اسے (اور سولہ برس سے کم عمر کی صورت میں اس کے والدین یا سرپرست کو) اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
٭ ہم آپ کی تخلیقات کے ساتھ آپ کا نام بھی شائع کرتے ہیں، تاہم کبھی کبھی بعض فنی یا آپریشنل وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہوتا۔ ہو سکتا ہے کہ بعض انتظامی وجوہات کے پیش نظر یا کسی بات کی تصدیق کے لیے ٹوڈیز نیوز آپ کی تخلیقات یا کسی منصوبے کے حوالے سے آپ سے رابطہ بھی کرے۔
٭ براہ کرم ٹوڈیز نیوز کو بھجوانے کے لیے کس بھی قسم کے مواد کی تیاری کے دوران کسی قسم کا غیر ضروری خطرہ مول نہ لیجیے اور نہ ہی کوئی خلاف قانون کام کیجیے۔
٭اگر آپ ٹوڈیز نیوز کو مندرجہ بالا شرائط کے تحت جملہ حقوق دینے پر رضامند نہیں تو براہ کرم آپ اپنی تخلیقات ٹوڈیز نیوز کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے نہ بھیجیں۔
٭خبروں سے متعلق مواد بھیجتے وقت اس بات کا خیال رکھیے کہ ٹوڈیز نیوز یہ مواد اپنے دیگر بین الا قوامی شراکت دار اداروں کے ساتھ بھی شیئر کر سکتا ہے۔ ہمارے شرکت دار اداروں پر یہ پابندی ہے کہ وہ آپ کے مواد میں کوئی ترمیم نہیں کریں گے اور کسی دوسرے پاکستانی میڈیا ادارے کو بھی نہیں دیں گے۔
٭ٹوڈیز نیوز پر شائع ہونے والے فورم ، مثلاً میسیج بورڈز اور بلاگز وغیرہ میں حصہ لینے کے لیے آپ کو رجسٹریشن کرانا پڑے گی۔ رجسٹر کراتے وقت آپ ہمیں جو بھی ذاتی کوائف دیں گے وہ ٹوڈیز نیوز کے پاس محفوظ رہیں گے اور ہم انہیں اپنی پرائیویسی پالیسی کے تحت ہی استعمال کریں گے۔
عمومی شرائط
اگر مندرجہ بالا شرائط میں کوئی بھی شرط کسی بھی ملک میں غیر قانونی یا ناقابل عمل قرار دی جاتی ہے تو جہاں تک ممکن ہوا، ٹوڈیز نیوز ایسی شرط کو اپنی شرائط سے نکال دے گا تاہم اس سے ہماری دیگر شرائط متاثر نہیں ہوں گی اور انہیں قانونی تحفظ حاصل رہے گا۔
اگر کبھی ٹوڈیز نیوز اپنی شرائط اور حقوق کو نافذ کرنے میں ناکام رہتی ہے یا اس میں تاخیر ہو جاتی ہے تو اس سے ٹوڈیز نیوز کے اس حق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کہ وہ آئندہ بھی اپنے حقوق و شرائط کا اطلاق نہیں کرا سکتی۔
٭ٹوڈیز نیوز کا استعمال پاکستان کے قوانین کے تحت ہوگا، اس کے استعمال کو پاکستان کے قوانین کی روشنی میں دیکھا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کی قانونی چارہ جوئی کا اختیار بھی صرف پاکستان کی عدالتوں کو حاصل ہو گا۔
ٹوڈیز نیوز کی شرائط کی تفصیل اور ان میں تازہ ترین ترامیم کے لیے ہماری مرکزی ویب سائٹ پر جایے۔
اگر آپ ہماری شرائط سے متعلق کوئی خاص سوال پوچھنا چاہیں تو براہ کرم ہمیں اس پتہ پر ای میل کیجیے:
اپنے مضامین اس ای میل ایڈریس پر بھیجیں: