معیشت اور کاروبار

رواں مالی سال افراط زر7 سے 9 فیصد رہے گا: اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کا پاکستان کی معاشی صورتحال پرسہ ماہی رپورٹ کا اجراہ

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال افراط زر7سے9فیصد رہے گا۔

رپورٹ میں گزشتہ ماہ جولائی میں افراط زر کی شرح کے متعلق بھی بتایا گیا ہے جو کہ توقع سے زائد رہی ہے۔

رپورٹ مے مطابق جولائی میں افراط زر کی شرح 9.30 فیصد رہی اور یہ بھی بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس سال جولائی کے مقابلے جون میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 8.6 فیصد تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بتایا گیا تھا کہ  ملک میں گذشتہ سال کے مقابلے رواں سال مہنگائی کی شرح میں 2.50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایک سال میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 118 روپے مہنگا ہوا ہے۔ایک سال میں آلو کی فی کلو قیمت میں 30 روپے  جبکہ چینی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پیاز کی فی کلو قیمت میں 8 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک سال میں دہی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے  اور تازہ دودھ کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک سال میں بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔دال ماش کی قیمت میں 62 روپے فی کلو  اور  دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 69 روپے اضافہ ہوا ہے۔

انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک سال میں 34 روپے ،ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 27 روپے  جبکہ  ڈھائی کلو ویجیٹبل گھی کی قیمتوں میں 116 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button