فن اور فنکار
حمزہ علی عباسی نے اپنے نومولود بیٹے کی تصویر شئیر کردی

حمزہ علی عباسی نے اپنے نومولود بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کی تصویر شیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل ایپ انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی نے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نام ’ محمد مصطفی عباسی‘ لکھا اور ساتھ محبت کا اظہار بھی کیا ۔
اس سے قبل حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بچے کے ہاتھ کے ساتھ اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش 30 جولائی کو ہوئی تھی۔
حمزہ عباسی کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ’اللہ نے مجھے اور نیمل کو بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کی نعمت سے نوازا ہے۔
واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل گزشتہ سال 25 اگست کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔








بہت مبارک ہو_