شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ کیسے آصف زرداری نے پی سی بی کو انھیں زبردستی IPL کھیلنے کی اجازت دینے کا کہا

ایک چونکا دینے والے دعوے میں، سابق فاسٹ بولرشعیب اختر نے کہا ہے کہ یہ آصف علی زرداری ہی تھے جنہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے عائد 5 سالہ پابندی کے باوجود انہیں کرکٹ کے میدان میں واپس لانے میں مدد فراہم کی۔ راولپنڈی ایکسپریس پر یکم اپریل 2008 کو پی سی بی پر تنقید کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کردی گئی تھی۔
افتتاحی انڈین پریمیر لیگ میں، جو اٹھارہ اپریل سے یکم جون 2008 کے دوران کھیلا گیا، سابق صدر آصف علی زرداری کی کوششوں کے بعد شعیب اختر کو لیگ کھیلنے کی اجازت ملی تھی۔
اکتوبر 2008 میں ، لاہور ہائیکورٹ نے پی سی بی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا کیونکہ اختر کو اپنے ملک کے لئے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے اہل قرار دیا گیا تھا۔
شعیب اختر نے بتایا کے زرداری نے نئے صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل ہی ان کی بحالی کے لئے مرحوم سلمان تاثیر کے ذریعہ پی سی بی کے اس وقت کے چیئرمین نسیم اشرف کو فون کیا تھا۔ 44 سالہ سابق فاسٹ بولر نے بتایا کہ زرداری نے پی سی بی کے چیئرمین سے کہا ہے کہ وہ ان کی پابندی ختم کریں ورنہ ان کی عہدہ واپس لے لیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نسیم اشرف سے اس معاملہ کے سلسلے میں رات گئے ایک پریس کانفرنس کرنے کو کہا گیا۔ زرداری نے نسیم اشرف کو بتایا کہ فاسٹ بولر فورا ہی کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے لئے آئی پی ایل کھیلنے کے لئے نئی دہلی جارہا ہے اور صدر پرویز مشراف سمیت ہر کسی کو اس معاملے سے آگاہ کردیا گیا تھا۔







