کرکٹ
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے سولہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ پہلے ٹیسٹ کا اسکواڈ مندرجہ ذیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا۔
اظہرعلی (کپتان)، بابراعظم (نائب کپتان)، عابد علی، اسد شفیق، فواد عالم، امام الحق، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، سرفرازاحمد، شاداب خان، شاہین شاہ، شان مسعود، سہیل خان اور یاسرشاہ شامل ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔







