سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ، فی تولہ 1 لاکھ 28 ھزار 700 روپے کا ہوگیا

ملک میں سونے کی قیمت مزید اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمتوں میں آج بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا ،فی تولی 4 ہزار 800 روپے اضافے سے 1 لاکھ 28 ھزار 700 روپے کا ہوگیا ہے ۔
اس کے علاوہ دس گرام سونا 4116 روپے اضافے سے 110340 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 66 ڈالرز اضافے سے 2041 فی اونس ہوگیا ہے۔
دوسری جانب رواں سال کے آغاز سے چاندی سمیت دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ چاندی بھی 130 روپے کے اضافے سے 1630 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔
یاد رہے اس سال سونے کی قیمت میں کوروناکے باعث 30 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہےجبکہ گذشتہ 30 دنوں کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 186.77 ڈالر کا اضافہ ہوا اور 6 ماہ کے دوران 30 فیصد اضافے کے ساتھ سونا 415 ڈالر مہنگا ہوا ہے۔







