پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں پہلی بار ٹی وی امپائر نو بال دے گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر میں کھیلےجانے والے ٹیسٹ میچ میں پہلی بار ٹی وی امپائرنوبال کی کال دے گا۔
رک انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ ایونٹ میں اس ٹیکنالوجی کو کامیابی سے آزما چکا ہے اور اس سیریز میں ٹیکنالوجی کے استعمال کا مقصد اسے مستقبل کے لیے جانچنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ سیریزکے نتائج آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کو بھیجے جائیں گے جو اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ آیا اس ٹیکنالوجی کو مستقل بنیادوں پر ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں ٹیموں کی معاونت کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوران اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاٗے گا۔
ماضی میں ٹیسٹ میچز کے دوران فیلڈ امپائرز کی جانب سے فرنٹ فٹ نو بالز کی بڑے پیمانے پر جانچ کے بعد اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹی وی امپائر فرنٹ فٹ کی نو بال کی کال پر فیلڈ امپائر کو فوری طور پر الرٹ کرے گا۔







