کرکٹ
ڈریم 11 نے آئی پی ایل کا ٹائٹل اسپانسرشپ، 5 ارب 60 کروڑ روپے میں خرید لیا

چینی کمپنی ویویو سے معاہدہ ختم کرنے کے بعد آئی پی ایل 2020 کے لئے بی سی سی آئی کو ٹائٹل اسپانسر مل گیا ہے۔
ڈریم 11 آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کے لئے ٹائٹل اسپانسر ہوگی۔ اس ریس میں ٹاٹا گروپ سمیت بڑے نام شامل تھے، مگر ڈریم الیون نے 560 کروڑ روپئے کی بولی لگا کر حقوق حاصل کرلئے۔
آئی پی ایل کی اہم اسپانسر بننے کی دوڑ میں ان اکیڈمی ٹاٹا اور بائجو تھے۔ ان اکیڈمی کی بولی 471 کروڑ، ٹاٹا کی 403 کروڑ اور بائجو کی 278 کروڑ کی تھی۔







