صحت

غذا اور انسانی زندگی میں اس کا کردار

غذا انسانی جسم کی بنیادی ضرورت ہے بھوک انسان کو مجبور کرتی ہے اور انسان پیدائش سے موت تک خوراک کا متلاشی ہے.

وہ اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر خوراک کی تلاش کرتا ہے اور اپنی ضروریات کو پورا کرنے میں لگا رہتا ہے. غذا انسانی زندگی کا نہایت اہم عنصر ہے لہذا پیٹ بھر کر کھا لینے سے ضروریات کو پورا نہیں کیا جا سکتا ہاں البتہ بھوک کا احساس کم ہو جاتا ہے جوکہ انسانی سرگرمیوں کو انجام دینے میں معاون ثابت ہوتا ہے.

غذائی کمی انسان میں بہت سی بیماریاں کا سبب بنتی ہے. خوراک میں تمام اجزاء کا مناسب مقدار میں موجود ہونا متوازن غذا کے حصول کے لیے ضروری ہے. کسی بھی غذائی جزو کی کمی یا اس کی زیادتی غذا کی افادیت کو متاثر کرتی ہےاور انسانی جسم متوازن غذا کے حصول سے قاصرہوتا ہے.

ایک مشہور مقولہ ہے کہ” غذا علاج سے بہتر ہے”.

انسان صدیوں سے خوراک کا متلاشی ہے اور خوراک کو بطور دوا استعمال کر رہا ہے لہذا سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ غذا سے بہتر کوئی دوا نہیں ہے.

عالمی ادارہ صحت کے مطابق غیر متوازن غذا موٹاپا اور دیگر انسانی بیماریوں کا باعث بنتی ہے اور بہت سے ضروری غذائی اجزاء کی کمی واقف ہوتی ہے جو کہ انسانی زندگیوں کو متاثر کرتی ہے.

ہمارے معاشرے میں غذائی کمی کی سب سے بڑی وجہ غربت ہےلوگوں کے پاس وسائل نا ہونے کی وجہ سے وہ خوراک کی کمی کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں کا شکار ہیں. مثال کے طور پر ایک پیدا ہونے والے بچے کی بنیادی خوراک ماں کا دودھ ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں بہت سی مائیں کسی بھی معقول وجہ سے بچوں کو دودھ نہیں پلا پاتی یا جلد دودھ چھڑوا دیتی ہیں اس حقیقت سے آگاہ ہوتے ہوئے کہ ماں کا پہلا دودھ متوازن اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہےاور اس کا کوئی نعم البدل نہیں. جس کے نتیجے میں بچوں میں قوت مدافعت بہت کم ہوتی ہے اور بہت سی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں.

متوازن خوراک کا حصول انسانی جسم کی نشوونما اور روزمرو زندگی میں استعمال ہونے والی توانائی کی فراہمی کا ذمہ دارہے. متوازن خوراک کی بدولت ہی انسانی جسم کو ذہنی, جسمانی اور معاشی سکون حاصل ہے. لہذا متوازن غذا صحت مند جسم کی بنیاد ہے صحت مند جسم کی بدولت ہی صحت مند دماغ ہوتا ہے تاہم متوازن غذا کو انسانی زندگی کا حصول بنائیں اور معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں. 

Show More
Back to top button