پاکستان
ٹرینڈنگ

وزیراعظم کی ایک بار پھر قوم سے عیدالاضحیٰ سادگی سے منانے کی اپیل

APP

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ان خوش نصیب ممالک میں شامل ہے جہاں کوویڈ 19 کیسز کم ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں کیسز اور ڈیٹھ ریٹ بھی کم ہوا، بدقسمتی سے ہمسایہ ملک بھارت میں کیسز بڑھے ہیں۔

وزیراعظم نے پاکستان میں کو رونا کے کم کیسزرپورٹ ہو نے کی وجہ بتا تے ہو ئے کہا کہ یہ سب سمارٹ لاک ڈاؤن اور ایس او پیز کے باعث ممکن ہوا۔

انھوں نے ایک بار پھر قوم سے اپیل کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رکھیں، عیدالاضحیٰ سادگی سے منائیں، گزشتہ عید کی طرح ایس او پیز کی خلاف ورزی مت کریں۔

انھوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button