ایشوریہ رائے کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا، پہلے گھر میں ہی کورانٹائین تھیں

کووڈ-19 سے متاثر پائے جانےکے تقریباً ایک ہفتے بعد بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اور ان کی بیٹی ارادھیا کو ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ایشوریہ رائے اور ارادھیا اتوار کو کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی تھیں۔ اس سے ایک دن پہلے ایشوریہ رائے کے سسر اور ابھیشیک بچن کے والد امیتابھ بچن اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن کووڈ-19 سے متاثر پائے گئے تھے۔ اتوار سے ماں بیٹی گھر میں ہی ہوم کورا نٹائن تھیں۔
اسپتال کے ذرائع نے کہا، ’ایشوریہ رائے اور ارادھیا کو آج ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ ٹھیک ہیں’۔ ایک دیگر ذرائع نے کہا، ‘ایشوریہ رائے کو طبی نگرانی کی ضرورت تھی’۔ امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن بھی ناناوتی اسپتال کے علیحدہ وارڈ میں ہیں۔ انفیکشن کا پتہ چلنے کے بعد سے امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اپنی طبیعت سے متعلق اطلاع دے چکے ہیں۔




