بولی ووڈ

اداکار سنجے دت میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت ایک بڑی بیماری میں مبتلا ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوگئے ہیں اور سنجے دت کا پھیپھڑوں کا کینسر اسٹیج تھری پر ہے۔

رپورٹ میں بتایا جا رہا ہے کہ سنجے دت فوری علاج کے لیے امریکا جائیں گے، انہیں کچھ روز قبل طبیعت خرابی پر اسپتال داخل کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے سنجے دت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دوستوں میں علاج کے لیے کام سے دور ہورہا ہوں، علاج کے دوران فیملی اور دوست میرے ساتھ ہوں گے۔

یاد رہے کہ سنجے دت کو چند روز قبل سانس لینے میں مشکل اور سینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب اداکار کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

سنجے دت کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر سن کر ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

بالی ووڈ اداکار کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ میں آپ سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، اس وقت ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہوں اور میرا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

واضح رہے اداکار سنجے دت نے کہا ہے کہ گزارش ہے پریشان نہ ہوں، افواہوں پر کان نہ دھریں، سب کی محبت اور دعا سے جلد آپ کے درمیان ہوں گا۔

Show More
Back to top button