کھیل

لیورپول 30 سال میں پہلی مرتبہ چیمپئن

 لیورپول نے سیزن کے اپنے آخری ہوم مقابلے میں چیلسی کو 5-3 سے شکست دے کر30 سال میں پہلی مرتبہ پریمیر لیگ فٹ بال کا اعزاز حاصل کرلیا۔

یہ 30 سالوں میں لیورپول کا پہلا انگلش پریمئیرلیگ کا ٹائیٹل ہے اور اس کا فیصلہ ایک مہینے پہلے ہی سات میچ باقی رہتے طے ہوگیا ۔

کینی ڈگلیش اعزاز حاصل کرنے والے لیورپول کے آخری منیجر تھے اور انہوں نے کپتان جارڈن ہینڈرسن کو ٹرافی پیش کی جس کے بعد آسمان پر آتش بازی شروع ہوئی۔

کورونا کی وجہ سے اسٹیڈیم میں شائقین کے بغیرکھیلا گیا اورشائقین لیورپول کے کھلاڑیوں کا جشن دیکھنے کے لئے موجود نہیں تھے

Show More
Back to top button