کوویڈ-19

پاکستان میں آج مزید 322 افراد میں وائرس کی تشخیص اور مزید 12 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 322 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 280298 تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری طرف آج مزید 12 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 5992 ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق آج خیبرپختونخوا میں کورونا سے 6 ، سندھ میں کورونا سے 2 جبکہ پنجاب میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 5992 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 2226 ، بلوچستان میں 136 ، خیبرپختونخوا میں 1208 ، آزاد کشمیر میں 54 ،اسلام آباد میں 165 ، گلگت بلتستان میں 55 ، پنجاب میں 2148 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے آج 2 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 2226 ہوگئی ہے۔

دریں اثناء محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں آج مزید 6 متاثرہ افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 1208 تک پہنچ گئی ۔

آج ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 322 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 219 ، اسلام آباد میں 24  ، خیبرپختونخوا میں 30 ، پنجاب میں 24 ، بلوچستان میں 3 ،گلگت بلتستان میں 18 اور  آزاد کشمیر میں 4  کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہےجس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 280298 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 322 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 219 ، اسلام آباد میں 24  ، خیبرپختونخوا میں 30 ، پنجاب میں 24 ، بلوچستان میں 3 ،گلگت بلتستان میں 18 اور  آزاد کشمیر میں 4  کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 121702 ، بلوچستان میں 11777 ، خیبرپختونخوا میں 34253 ،اسلام آباد میں 15076 ، گلگت بلتستان میں 2198 ، پنجاب میں 93197 اور آزاد کشمیر میں 2095 مریض موجود ہے۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 219 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 121702 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں 4 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 2095 ہوگئی ہے۔

اسی عرصے میں ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 24 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں مجموعی تعداد 93197 ہو گئی جبکہ محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں 30 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 34253 ہوگئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button