موسم

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مزید شدت کی مون سون ہوائیں بدھ سے ملک میں داخل ہونگی۔ جس کے باعث آئندہ تین سے چار روز کے دوران بارشوں کا امکان ۔

  • بدھ سے جمعہ کے دوران اسلام آباد، پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، میانوالی،فیصل آباد، ساہیوال)، خیبر پختونخوا (چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، چارسدہ، کوہاٹ) اور کشمیر میں اکثر مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
  • اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ایبٹ آباد، چارسدہ، مردان، پشاور، نوشہرہ اور کشمیر میں موسلادھار بارش کی توقع ہے
  • اس کے علاوہ بھکر، لیہ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور ، وزیرستان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان ، ژوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں کہیں کہیں پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
  • موسلادھار بارش کے باعث جمعرات/جمعہ کے روز پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ جبکہ اربن فلڈنگ کی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے

منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب، اسلام آباد ، کشمیر، گلگت بلتستان ، زیریں سندھ کے اضلاع میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم پنجاب ، سندھ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقا مات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش : پنجاب : سیالکوٹ (سٹی 40، ایئر پورٹ 04)، راولپنڈی (شمس آباد 15، چکلالہ 02)، اسلام آباد ( زیرو پوائنٹ 12، ایئر پورٹ 12، گولڑہ 11، سید پور 02)، گوجرانوالہ 13، گجرات 02، سندھ: چھور 04، بدین 01، خیبر پختونخوا: کاکول میں06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:نوکنڈی 46،دالبندین ، سبی ، چلاس اور دادومیں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے وقفے وقفے سے بوندا باندی ہوئی۔ صدر، آئی آئی چند ریگر روڈ، گلستان جوہر، کلفٹن اور ملیر میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا تھا۔

سپرہائی وے، سرجانی، سہراب گوٹھ ، فیڈرل بی ایریا، خداداد کالونی اور طارق روڈ میں بھی بونداباندی ہوئی تھی

Show More

متعلقہ پوسٹس

ایک تبصرہ

  1. اسلام علیکم
    ادارہ ہذا سے التماس ہے کہ موسمی پیشنگوئی روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹ کیا کریں تاکہ تازہ ترین صورتحال سے آگاہی رہ سکے

Back to top button