مون سون کا ساتواں اسپیل، کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے مون سون کے ساتویں اسپیل کی ایڈوائزری جاری کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے ساتویں اسپیل میں شہر قائد سمیت سندھ بھرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس کے تحت مون سون کا نیا سسٹم کل صوبہ سندھ میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سسٹم سندھ سمیت بلوچستان میں بارشوں کا سبب ہوگا جبکہ سندھ میں کراچی ، حیدرآباد ، ٹھٹھہ ، میرپور خاص اور بدین میں اتوار اور پیر کو موسلا دھار بارش کے باعث مزید اربن فلڈنگ کا خدشہ۔ اس دوران سبی، قلات، خضدار، لسبیلہ اور ڈیرہ غازی خان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے جبکہ بلوچستان میں لسبیلہ،خضدار، آواران سمیت دیگرعلاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ خضدار،قلات، لسبیلہ سمیت پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ کراچی، حیدرآباد اوربدین میں بھی اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ سندھ میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ہے جب کہ کراچی میں مسلسل بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔








