کرکٹ

پاکستانی بیٹنگ لائن مشکل میں، سات وکٹیں گر گئیں

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے 326 رنز کے تعاقب میں 219 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ اوپنر شان مسعود کوئی رن بنائے بغیر اسٹوارٹ براڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ عابد علی 20 رن بنا کر ڈوم بیس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی بیٹنگ لائن کو سہارا دینے کے لیے بابر اعظم آئے لیکن وہ محض پانچ رن بنا کر کرس ووکس کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد کرس ووکس کی گیند پر کپتان اظہر علی بھی 18 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اسد شفیق بھی 29 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے اور ان کے بعد محمد رضوان بھی کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 27 رنز پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

 اس وقت کریز پر شاہین آفریدی اور یاسر شاہ موجود ہیں۔ پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر اب سے کچھ دیر پہلے تک 135 رنز بنائے تھے۔

اولی پوپ 62 رنز بنانے کے بعد نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہو ئے اور جوس بٹلر38 رنز بنا کر یاسر شاہ کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔ بٹلر کے بعد ڈوم بیس میدان میں آئے لیکن انہیں بھی جلد ہی یاسر شاہ نے پویلین کی راہ دکھا دی۔ ابھی انگلش بلے باز سنبھل بھی نہ پائے تھے کہ یاسر شاہ نے کرس ووکس کو بھی آؤٹ کر دیا۔

جوفرا آرچر ابھی کریز پر اپنے قدم جما ہی رہے تھے کہ شاداب خان نے اپنے دوسرے اوور میں انہیں بھی ڈھیر کر دیا۔ انگلینڈ کے آخری بلے باز جیمز اینڈرسن بھی شاداب خان کا شکار ہوئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button