میٹرو پولیٹن

کراچی میں دو ماہ کے دوران سات گرنیڈ اور کریکر حملے ہوئے

کراچی میں گزشتہ دو ماہ کے دوران سکیورٹی اداروں اور پبلک مقامات پر سات گرنیڈ اور کریکر حملے کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے 6 اگست کو دہشتگردوں کی جانب سے یونیورسٹی روڈ پر جماعت اسلامی کی ریلی پر دستی بم حملہ کیا گیا۔

جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی پر حملے میں جماعت اسلامی کا ایک زمے دار رفیق تنولی جاں بحق اور 33 سے زاٸد کارکن وا ہمدرد زخمی ہوئے تھے۔

اس سے قبل ماہ جولاٸی کے دوران ایس ڈی پی او گلبہار کے دفتر پر دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم پھینکا گیا، تاہم وہ خوش قسمتی سے پھٹ ناسکا جبکہ دہشتگردوں کی جانب سے سچل سکندر گوٹھ میں رینجرز کے سابق انسپکٹر کو بیکری پر دستی بم سے حملہ کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔

ادھر لیاقت آباد دس نمبر کے مقام پر دہشت گردوں کی جانب سے احساس پروگرام کے عارضی دفتر پر دستی بم پھینکا گیا، واقعے میں ایک راہگیر نوجوان جاں بحق اور قانون نافز کرنے والے ادارے کے دو اہلکاروں سمیت تین 3افراد زخمی ہوئے تھے۔

جون کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے دو مختلف مقامات پر سکیورٹی ادارے کی موباٸل اور چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔

دہشت گردوں نے جوہر پہلوان گوٹھ کے قریب رینجرز موباٸل اور شاہ لطیف میں رینجرز چوکی کو نشانہ بنایا۔

صرف ماہ جولاٸی کے دوران دہشت گردوں نے 4 چار پولیس اہلکاروں کو مختلف مقامات پر نشانہ بنا کر ہلاک کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button