کراچی اور ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم زیریں سندھ، مشرقی بلوچستان، لاہور اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش:۔ سندھ: نگرپارکر 38، کراچی (لانڈھی 18، گلشن حدید، سرجانی 17، صدر 12، نارتھ کراچی 10، کیماڑی 08، جناح ٹرمینل 07، فیصل بیس 05، اولڈ ائیرپورٹ 03، سعدی ٹاؤن 02، یونیورسٹی روڈ 01)، اسلام کوٹ 17، بدین 14، کلوئی 06، ڈپلو 05، مٹھی 02 ، بلوچستان : خضدار 09، پنجاب : لاہور ائیر پورٹ 04، گلگت بلتستان: بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 44، دالبندین اور چلاس 43، تربت ، روہڑی اوردادو میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اگلے دو دنوں کی پیش گوئی
اسلام آباد
اتوار(رات): اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پرگرج چمک ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پیر کے روز: اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے علاوہ گرج چمک ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب
اتوار(رات): صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم لاہور، سیالکوٹ، گجرات ،نارووال اور خطۂ پوٹھوہارمیں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران ڈی جی خان اور راجن پور میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پیر کے روز: صوبہ کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم لاہور، سیالکوٹ، گجرات، نارووال اور خطۂ پوٹھوہارمیں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، راجن پور اور رحیم یارخان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ
اتوار(رات): کراچی ، اسلام کوٹ، مٹھی، نگرپارکر، تھر پارکر، عمر کوٹ، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، میر پور خاص، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ اور دادو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
پیر کے روز: کراچی، اسلام کوٹ، مٹھی، نگرپارک، تھر پارکر، عمر کوٹ، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، میر پور خاص، خیرپور، لاڑکانہ، سکھر، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ اور دادو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
خیبر پختونخوا
اتوار(رات): صوبہ کے بیشتر اضلاع میں گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور اورکرم میں چند مقامات پر بارش کی توقع۔
پیر کے روز: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، سوات، پشاور اور کرم میں چند مقامات پربارش کی توقع۔
بلوچستان
اتوار(رات): صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہیگا۔تاہم لسبیلہ، خضدار، بارکھان، آواران اورگردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
پیر کے روز: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہیگا۔تاہم لسبیلہ، خضدار، قلات، ژوب، کوہلو، بارکھان، آواران ،تربت اورگردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
کشمیر
اتوار(رات): کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کی توقع۔
پیر کے روز: کشمیرمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کی توقع۔
گلگت بلتستان
اتوار(رات): گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
پیر کے روز: گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔







