بین الاقوامی

برطانیہ نے روس پر سنگین الزامات عائد کردیے

برطانیہ نے روس پر الیکشن میں مداخلت اور کورورونا وائرس ویکسین کا ڈیٹا چرانے کے سنگین الزامات عائد کر دیے۔

خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب نے روس پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئےکہا ہے کہ روس نے الیکشن میں مداخلت کی اور کوویڈ 19 ویکسین کا ڈیٹا بھی چوری کیا۔

انہوں نے کہا کہ روس صحت سےمتعلق برطانوی انفرااسٹرکچرپرسائبرحملےکررہاہے ہم اتحادیوں سےمل کرملزموں کوانصاف کےکٹہرےمیں لائیں گے۔

دوسری جانب روس کی جانب سے برطانوی الزامات کو مسترد کردیا گیا اور کہا گیا کہ ماسکو حکومت نے برطانوی الیکشن میں کوئی مداخلت نہیں کی اور نہ ہی کورونا ویکسین کا ڈیٹا چوری کیا ہے۔

روس کے صدارتی ترجمان نے واضح کہا کہ مغربی اداروں پرسائبرحملوں سےروس کاکوئی تعلق نہیں ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button